پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

تمہاری جرات کیسے ہوئی کہ میرا ٹمپریچر چیک کرو، اسسٹنٹ کمشنر بورے والہ کا سکول کے سکیورٹی گارڈ سے خوفناک سلوک، تھانے میں بند کروا دیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بورے والا (نیوز ڈیسک) بورے والا کے اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے سکول کے گارڈ کو زد و کوب کا نشانہ بنا ڈالا، اس کے بعد اس پر ایف آئی آر بھی کٹوا دی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سکول کے گارڈ نے اسسٹنٹ کمشنر کو سکول میں داخل ہونے

سے قبل کورونا سکیننگ کرانے کے علاوہ اپنا تعارف کرانے بارے بھی سوالات کئے جس کے جواب میں اسسٹنٹ کمشنر نے سکیورٹی گارڈ کو مارنا شروع کر دیا، اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب اسے مارتے ہوئے یہ پوچھتے رہے کہ تمہاری جرات کیسے ہوئی کہ تم نے مجھے چیک کیا، تمہاری نسلیں یاد رکھیں گی کہ تم نے کیا کر دیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر نے نجی سکول کے گارڈ کو گھسیٹتے ہوئے متعلقہ تھانے لے گئے اور جا کر بند کر دیا اور اس پر ایف آئی آر بھی درج کروا دی۔ گارڈ نے اس موقع پر معافی بھی مانگی لیکن اسے معاف کرنے سے انکار کر دیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانااورنگزیب کی جانب سے لکھا گیا کہ وہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز چیک کرنے کے لیے بورے والا کے نجی سکول دی ایجوکیٹر گیا جہاں پر کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے گارڈ نے انہیں سکول داخل ہونے سے روکا اور انتہائی بدتمیزی سے پیش آیا۔ سکول کے گارڈ کے خلاف زیر دفعہ 186 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…