ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

16 لاکھ لوگوں کیلئے روزگارکا اعلان، سکیم کا آغاز ہو گیا، مرد و خواتین کے ساتھ خواجہ سراؤں کو بھی قرضے دینے کا فیصلہ

datetime 1  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے تاریخ کی روزگار فراہم کرنے کی سب سے بڑی سکیم کا افتتاح کر دیا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے 90 شاہراہ قائد اعظم پر منعقدہ تقریب کے دوران پنجاب روزگار سکیم کا باقاعدہ آغاز کیا – وزیر اعلی عثمان بزدار نے پنجاب روزگار سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب روزگارسکیم کے تحت 30 ارب روپے سے

زائد کے قرضے آسان شرائط پر دیئے جائیں گے اور اس سکیم سے 16 لاکھ سے زائد لوگوں کو رو زگار ملے گا-پاکستان تحریک انصاف کی حکومت روزگار کی فراہمی کے وعدوں کی تکمیل کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں -روزگار سکیم کے ذریعے لاکھوں نوجوان معاشی طورپر خود مختار ہوں گے اورپنجاب روز گار سکیم سے فائدہ اٹھا کر ہنر مند نوجوان دوسروں کو بھی روزگار فراہم کرنے کے قابل ہوں گے-انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت پنجاب روزگار سکیم کے اجراء کا مقصدپڑھے لکھے اورہنر مند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر قرضے کی سہولت فراہم کرنا ہے -نوجوان ہی نہیں بلکہ چھوٹی اوردرمیانے درجے کی صنعتوں کے مالکان بھی اپنے کاروبار کو فروغ دے سکیں گے-کورونا وائر س کے دوران معاشی طورپر مشکلات کا سامنا کرنے والے تاجروں اورکاروباری حضرات اپنے بزنس کو بحال کر سکیں گے اور آگے بڑھائیں گے-انہوں نے کہا کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اوربینک آف پنجاب کے اشتراک سے ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے قرضے انتہائی کم شرح سود پر فراہم کیے جائیں گے-قرضے کی واپسی کی شرائط بھی آسان ہوں گی-پنجاب روزگار سکیم سے 20سے 50سال تک کے مرد حضرات، خواتین اورخواجہ سراء بھی مستفید ہوسکیں گے اور اس سکیم میں سپیشل افراد کو بھی شامل کررہے ہیں -یونیورسٹی گریجوایٹ،

بزنس ایکسپرٹس،ٹیکنیکل اورووکیشنل ٹریننگ یافتہ حضرات،ماحول دوست کاروبار،دستکار،ہنرمندافراد اس قرضہ سکیم سے فائدہ اٹھا کراپنے بزنس کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔پنجاب روزگار سکیم کے ذریعے ٹیکسٹائل کے 26سب سیکٹرز سمیت23مختلف شعبوں کے 339سب سیکٹرزکیلئے کاروبار،تجارت اورمینوفیکچرنگ کے لئے چھوٹے قرضے دیئے جائیں گے-ان قرضوں سے خاص طور

پر کاٹیج انڈسٹری کوفروغ ملے گا-پنجاب روزگار سکیم کے تحت قرضے کے اجراء کے عمل کو آسان سے آسان تر بنانے پر توجہ دی گئی ہے- انہوں نے کہا کہ نوجوان PSIC،بینک آف پنجاب کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست فارم جمع کراسکتے ہیں -درخواست گزار پنجاب روزگار ایپ کے ذریعے بھی اپلائی کرسکتے ہیں -انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت

کا ویژن نوجوانوں کومعاشی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنا ہے-نوجوانوں کو نوکریاں تلاش کرنے کی بجائے دوسروں کو ملازمتیں دینے کے قابل بنا رہے ہیں – سب سے بڑا سرمایہ ہنر ہے اور ہم ہنر کو سرمایہ کاری میں بدلنے کا عزم رکھتے ہیں -نوجوان پنجاب روزگار سکیم سے مستفید ہوکر معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں گے-وزیر اعلی نے کہا کہ میں صوبائی وزیر

صنعت میاں اسلم اقبال، ان کی پوری ٹیم، پنجاب سمال انڈسٹریزکارپوریشن، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور بینک آف پنجاب کے حکام کو مبارکباد دیتا ہوں – صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق دور میں میٹرو بنائی گئی لیکن غریب آدمی کی کوئی نہیں سنی گئی -ماضی کے حکمرانوں نے 250 ارب روپے سے اورنج لائن میٹرو ٹرین پر لگائے

لیکن غریب ہنر مند کو ایک پیسہ نہیں دیا-اربوں روپے اگر غریب کے بچوں کو ہنر سکھانے پر لگتے تو آج پاکستان بہت اوپر ہوتا – میٹرو بنانے سے غریب کی بھوک ختم نہیں ہو تی- ایسے پراجیکٹس شعبدہ بازی اور کک بیکس کے لئے شروع کئے جاتے ہیں – پنجاب میں صنعتی عمل تیز کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں -ماضی کی حکومت کا فوکس عام آدمی نہیں تھا-ہم وزیر اعظم

عمران خان کی قیادت میں وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں کمزور طبقے کیلئے کام کر رہے ہیں -صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں – نوجوانوں کو با اختیار کر کے معیشت کو مضبوط کریں گے -پنجاب روزگار سکیم کا ہر ماہ جائزہ لیا جائے گا- بینکوں کو ہاؤسنگ سیکٹر میں بھی قرضے دینے کی جانب لیکر آئیں گے – سکیم کو بہتر

سے بہتر بنائیں گے -پنجاب روز گار سکیم ایک گیم چینجر ثابت ہو گی- ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن مدثر ریاض ملک نے کہا کہ یہ حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے -68 ہزار ایس ایم ایز کو قرض دینے کا ہدف مقرر کیا ہے – نئے کے ساتھ موجودہ بزنس کے لئے قرضہ دیا جائے گا-

وزیر اعلی عثمان بزدار کے ویژن کو عملی شکل دی ہے – مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن مدثر ریاض ملک نے پنجاب روز گار سکیم کے اہم خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی-صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی، اراکین اسمبلی،اعلی حکام اوردیگر شخصیات نے تقریب میں شرکت کی-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…