اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔اسی حوالے سے سینئر صحافی عمران ریاض خان کا کہنا ہے کہ مجھے 3 زبردست کرائم رپورٹرز نے بتایا ہے کہ سانحہ موٹروے کیس کا ملزم عابد ملہی پولیس کی مدد سے ڈکیتیاں کرتا تھا۔عابد پولیس کے کہنے پر ہی ڈکیتیاں کرتا تھا۔پولیس والوں کے
عابد کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔اگر عابد کو گرفتار کر کے میڈیا کے سامنے لایا جاتا ہے تو وہ بہت اہم انکشافات کرے گا کہ کس کس پولیس والے نے اس سے کون سے کام کروائے۔ایک رپورٹر نے تو مجھے یہ تک کہہ دیا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ عابد علی کو مار کے دبا دیا گیا ہو اور اب اس کی لاش بھی نہیں ملے گی لیکن یہ معلومات غیر تصدیق شدہ ہیں۔