سکھر(این این آئی) مزدوری کے پیسے مانگنے پر بااثر افراد کا محنت کشوں پر کلہاڑیوں سے دھاوا،زد و کوب کانشانہ بنا کرزخمی کردیا ،متاثرہ محنت کش اہلخانہ کے سامنے سراپا احتجاج،بااثر افراد کی گرفتاری سمیت انصاف وتحفظ فراہمی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق روہڑی کے علاقے اچھی کوبی کی مکین اوڈھ برادری کے مرد و خواتین مسمات مومل ،سچو مل ،شہزادو،راجہ ملودیگر نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کے اسکے بیٹے شہزادو اور راجہ مزدوری کا کام کرتے ہیں چند روز قبل ببرلوء کے بااثر شر برادری کے افراد ہادی ڈنو شر ،احسان شر نے دیوار کی تعمیر کا ٹھیکہ شہزادو اورراجہ مل کو گیارہ ہزار میں دیا کام مکمل ہونے کے بعد جب بقایا رقم کاتقاصا کیا تو مذکورہ افراد مشتعل ہوگئے اور انہوں نے کلہاڑی اور ڈنڈے مار کے شہزادو اورراجہ مل کو زخمی کردیا واقعہ کی رپورٹ درج ہونے کے باوجود پولیس ملوث افراد کو گرفتارکرنے میں ناکام ہے جوابدار شکایت پرسنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔