لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد نائب صدر مریم نواز نے متحرک کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا، صوبہ بھر میں جلسے کریں گی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی ہدایت
کے بعد پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے صوبہ بھر میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پہلا جلسہ 16اکتوبر کو گوجرانوالہ میں کیا جائے گا۔ مریم نواز کے جلسے کیلئے لیگی رہنماؤں کو تیاریوں کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔