ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

نیب نے محکمہ تعمیرا ت و مواصلات بلوچستان کے ایکسین کے کروڑ وں روپے کے غیر قانونی اثاثوں کا سراغ لگا لیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2020 |

کوئٹہ( این این آئی)قومی احتساب بیورو نے محکمہ تعمیرات و مواصلات بلوچستان  کے ایکسین سعید احمد تنولی کے خلاف کروڑوں روپے کے غیر قانونی اثاثہ جات کیس کی تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کر دیاہے۔ایکسین سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ سعید احمد کے خلاف

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم نے دوران سروس اپنے اور بے نامی داروں کے نام ملک کے مختلف شہروں میں 14کروڑ روپے سے زائد کے ناجائز اثاثے بنائے۔ملزم اور بے نامی داروں کے نام پر بنائے جانے والے غیر قانونی اثاثہ جات میں بنی گالہ اسلام آباد میں ایک بنگلہ، ریلوے ہاوسنگ سوسائٹی کوئٹہ میں ایک گھر، بے اے مال کوئٹہ میں ایک دکان شامل ہے۔بینک اکاونٹس کی چھان بین سے پتہ چلا کہ ملزم اور بچوں کے نام پر بنائے گئے اکاونٹس سے کروڑوں روپے کی مشتبہ ٹرانزیکشن ہوئیں۔ایکسین سعید احمد کے خلاف نا قابل تردید ثبوتوں کی روشنی میں نیب بلوچستان نے احتساب عدالت کوئٹہ میں ریفرنس دائر کر دیا ہے ، واضح رہے گرفتاری سے بچنے کے لئے ملزم نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…