جمعہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2025 

وزیراعظم کب تک اسٹیبلشمنٹ کے پیچھے پناہ لیں گے ،قوم کی گردنوں پر سوار اس مافیاز نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ، نیب بھی اندھا ہے جو ایک آنک سے دیکھتا ہے،  حکومت میں بیٹھے لٹیرے نظر نہیں آتے ، سراج الحق حکومت پر پرس پڑے

datetime 29  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ وزیراعظم کب تک اسٹیبلشمنٹ کے پیچھے پناہ لیں گے ۔ حکومت نے اداروں اور اسٹیبلشمنٹ کو بھی متنازعہ بنایا اور بدنام کیا ۔ حکومت نے سول سپر میسی ختم کی اور پارلیمنٹ کی عزت و وقار کا بھی جنازہ نکال دیا۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ میری نہیں مافیاز کی حکومت ہے ، ملک میں آٹا چینی ، لینڈ اور ڈرگ مافیاز حکومت سے

طاقتور ہیں ۔ قوم کی گردنوں پر سوار اس مافیاز نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا اور قوم کا حشر کردیاہے ۔ نیب بھی اندھا ہے جو ایک آنکھ سے دیکھتاہے حکومت میں بیٹھے ہوئے لٹیرے اسے نظر نہیں آتے ۔  وفاق نے صوبائی حقوق پر ڈاکہ ڈالا ، کراچی ، کوئٹہ ، پشاور رو رہاہے ۔ میڈیا کے حقوق سلب ہیں وزیراعظم نے 788 دنوں کی حکومت میں 788 بار جھوٹ بولا ۔ مسلم لیگ ، پی پی اور پی ٹی آئی میں جاگیر داروں اور سرمایہ داروں کا ایک ہی گروہ ہے ۔ یہ ایک کلچر ، ایک نظام اور اسٹیٹس کو کی پیداوار ہیں اور ظلم و جبر کے اس استحصالی نظام کو قائم رکھنے کے لیے متحد ہیں ۔ اقتدار کے ایوانوں میں چھپے ہوئے یہ لٹیرے جب تک جیلوں میں نہیں جاتے ، غریب کو اس کے حقوق نہیں مل سکتے ۔ وزیراعظم نے نوجوانوں ، مزدوروں اور کسانوں سے دھوکہ کیا ۔ جماعت اسلامی عوام کی محرومیوں کو ختم کرسکتی ہے ۔ جماعت اسلامی ملک میں غریب کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ان لٹیروں سے نجات کا ایک ہی راستہ ہے کہ غریب ، کسان اور مزدور متحد ہو کر شاندار اسلامی انقلاب کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد میں شامل ہو جائیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ملتان میں شمولیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری سلمان الٰہی سہو نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔شمولیتی کنونشن سے امیر صوبہ جنوبی رائو ظفر ،

ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سجاد وینس بھی موجود تھے۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ان نااہل حکمرانوں کے ہاتھ میں قوم کی تقدیر بدلنے کی لکیر نہیں ۔ یہ آئی ایم ایف اور امریکہ کے در کے فقیر ہیں ۔ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں میں کوئی فرق نہیں ۔ تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا ۔ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر حکمرانوں نے تحفظ ختم نبوت ؐ اور صحابہ کرام ؓ کی ناموس و

عظمت کے ساتھ ہمیشہ بے وفائی کی اور ناموس رسالت ؐ کے مجرموں کو پروٹوکول دے کر ملک سے باہر بھیجا ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے آٹے اور چینی کے بعد دوائیوں کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ کردیاہے ۔ غریب دو وقت کا کھانا کھا سکتاہے نہ بیمار علاج کراسکتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ محنت کرنے والے اپنا خون پسینہ بہاتے ہیں مگر ان کی محنت کا پھل جاگیردار اور سرمایہ دار کھاتے ہیں اور

غریب کے بچے بھوکے سوتے ہیں ۔ انہیں تعلیم اور علاج کی سہولت ملتی ہے نہ کسی عدالت سے انصاف ملتاہے ۔ یہ جاگیر دار اور وڈیرے کبھی پی پی ، کبھی مسلم لیگ اور کبھی مشرف کے ہاتھ پر بیعت کر کے اقتدار کے ایوانوں میں جا کر غریب کا استحصال کرتے اور قومی خزانے کو لوٹتے ہیں ان کی جگہ اقتدار کے ایوان نہیں ، جیلیں ہیں ۔جب بھی ایف اے ٹی ایف کہتاہے یہ پی پی ، ن لیگ اور پی ٹی آئی ایک صف میں کھڑے ہو جاتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…