ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

حکومت مولانا فضل الرحمان پر تنقید کررہی ہے کہ وہ مذہبی کارڈ استعمال کررہے ہیں، شیخ رشید نے بڑے فخریہ انداز میں نواز شریف حکومت کیخلاف مذہبی کارڈ کو استعمال کرنے کا اعتراف کیا ، سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف 

datetime 29  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر کالم نگار سلیم صافی اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔آج کل ہم لوگ مولانا فضل الرحمٰن سے درخواست کررہے ہیں کہ وہ مذہبی کارڈ استعمال نہ کریں جبکہ حکومت ان پر تنقید کررہی ہے کہ وہ مذہبی کارڈ استعمال کررہے ہیں لیکن اس کتاب میں

شیخ صاحب نے بڑے فخریہ انداز میں نواز شریف حکومت کے خلاف مذہبی کارڈ کو استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ صفحہ 339پر شیخ صاحب رقم طراز ہیں کہ :’’اس تحریک میں ایک اور فائدہ ہوا کہ میں نے قومی اسمبلی میں زاہد حامد کے خلاف زبردست تقریر کی۔ میں نے یہ کہا کہ زاہد حامد کے قادیانیوں کے ساتھ روابط ہیں، زاہد حامد کے خلاف پوری قوم اکٹھی ہوگئی۔ زاہد حامد کے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔زاہد حامد اتنے ڈرے ہوئے تھے کہ انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ زاہد حامد سے میری قومی اسمبلی میں جھڑپ بھی ہوئی۔ زاہد حامد نے اپنی صفائی دینے کی کوشش کی لیکن میں زاہد حامد کو اس سازش میں ملوث سمجھتا تھا، اس لئے میں زاہد حامد کے استعفے سے پیچھے نہیں ہٹا اور مذاکرات اور معاملات میں زاہد حامد کا استعفیٰ شامل تھا۔ جو بالآخر اس کو دینا پڑا‘‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…