پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان ہندو کونسل کا عالمی عدالت انصاف جانے کا اعلان

datetime 27  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ہندو کونسل نے عالمی عدالت انصاف جانے کا اعلان کردیا، جلد سپریم کورٹ میں بھی پٹیشن کی جائے گی۔ اتوار کو بھارت میں پاکستان میں جاسوسی سے انکار پر قتل ہونے والے گیارہ پاکستانیوں کے قتل پر اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کے بعد پاکستان ہندو کونسل نے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا اس حوالے سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و

چیئرمین پاکستان ہندو کونسل ْ ڈاکٹر رمیش کمار نے قتل ہونے والے خاندان کی خاتون شری متی مکھی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے شہر جودھ پور میں جو 11 پاکستانی ہندووں کے ساتھ ہوا اس پر سخت فم و غصہ پایا جاتا ہے، پاکستان بھر سے ہندو یہاں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاھرے کے لئے آئے۔رمیش کمار نے کہاکہ جس خاندان کو قتل کیا گھا اس کی بیٹی شریمتی مکھی یہاں موجود ہیں، ھم نے انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے جلد دھرنا ختم کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی یادداشت دینا تھی، ہم نے بھارتی ہائی کمیشن کو اپنے مطالبات حوالے کئے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ایف آئی آر کی کاپی، پوسٹمارٹم رپورٹ اور پاکستان ہائی کمیشن دھلی کو ساری معلومات تک رسائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندومذھب امن کی تعلیم دیتا ہے لیکن کشمیر میں مظالم ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نریندرا مودی سے کہتا ہوں رام کا نام لے کر غلط کام مت کریں۔ انہوں نین کہاکہ پاکستان کی سپریم کورٹ اقلیتوں کے حقوق کے لئے لڑ رہی ہے۔رمیش کمار نے کہاکہ بھارتی سپریم کورٹ نے مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا غلط فیصلہ دیا، بھارت سے مطالبہ ہے سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات سے آگاہ کرے۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں جس طرح آٹھ سال تک رہنے والے پاکستانی ہندو خاندان کے ساتھ جو کیا گیا، وہ سٹیزن ایکٹ کا بھانڈا پھوڑتی ہے۔ رمیش کمار نے کہاکہ

ہماری جدوجہد یہاں ختم نہیں ہوگی، کشمیر کی جدوجہد میں ھم نے صرف پانچ فیصد کیا ہے جو کرنا چاہئے تھا۔رمیش کمار نے کہاکہ نریندرا مودی کو کہتا ہوں ہندو مذھب کے مطابق انسان سے محبت کریں، پاکستانی ہندووں کو پاکستان کے خلاف جاسوسی کے لئے مجبور مت کریں۔ انہوں نے کہاکہ شریمتی مکھی کہتی ہیں جب تک انصاف نہ ملا وہ نہیں جائیں گی، ھم اس سارے معاملہ کو قانونی

طریقے سے بھی نمٹائیں گے، اس معاملہ کو عالمی عدالت انصاف میں لے کر جاؤں گا۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر کی تمام بارز سے درخواست ہے کہ اس کیس میں انصاف ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت ظلم کی حدیں پار کررہا ہے،بھارت ظلم کرکے چھپانے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں مساجد کو گرا مندر بنانے کی روش چل نکلنا امن کے لئے خطرہ

ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی سے مخاطب ہوکر کہتا ہوں ہندو مذہب کی روح کے مطابق چلو۔ انہوں نے کہاکہ یہ نہیں ہوسکتا کہ پاکستانی ہندووں کو جاسوسی کے لئے تیار کرنے کی کوشش کی جائے وہ مان جائیں تو ٹھیک ورنہ قتل کردیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے سابق ججوں سے گیارہ ہندووں کے قتل کو عالمی انسانی حقوق عدالت میں لے جانے کے لئے مشاورت کی ہے،یہ کیس عالمی سطح پر

اہم کیس ہوگا۔ شری متی نے کہاکہ ہمارا بھارت یا پاکستان سے کوئی جھگڑا نہیں،ہمارے لوگ کیوں قتل کردیئے گئے،مجھے جواب چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ میرا سارا خاندان بھارت میں قتل کردیا گیا،میں نے اب زندہ رہ کر کیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے انصاف چا ہیے میں اسلام آباد میں بیٹھی ہوں،مجھے کوئی تو بتائے کہ میرے خاندان کے ساتھ کیا دشمنی تھی کہ قتل کردیا گیا،مجھے

انصاف نہ ملا تو خودکشی کرلوں گی،اکیلی پورے خاندان میں بچی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت سرکار کہتے ہیں کہ مرنے والوں نے خود کشی کی تو ان کے چہرے کیوں وہاں ہمارے رشتہ داروں کو کیوں نہ دکھائے۔ انہوں نے کہاکہ انسان کو تو کتے پر بھی رحم آجاتا ہے مگر وہاں بچوں پر بھی رحم نہ آیا۔رمیش کمار نے کہاکہ شریمتی مکھی سے وعدہ ہے انصاف کے حصول

کے لئے ان کا بھرپور ساتھ دوں گا۔انہوں نے کہاکہ عالمی عدالت انصاف جانے کے لئے قانونی ٹیم سے مشاورت کر رہا ہوں، ھم بھارت کو جھنجھوڑنے کے لئے ہرفورم استعمال کروں گا،پاکستان ہندو کونسل کے پلیٹ فارم سے تمام سفارتخانوں سے بھی رابطہ کروں گا۔رمیش کمار نے کہا کہ قاتلوں کو گرفتار کروانا ھمارا مقصد ہے، ہندوتوا مذھب نہیں منفی سوچ کا نام ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…