منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

فوج کے خلاف بول کر نوازشریف نے مودی کا یار ہونے کا ثبوت دیا، چودھری پرویز الٰہی کی شدید تنقید

datetime 27  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغا سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی مناظر علی رانجھا کے بھائی اور سرگودھا کی معروف سیاسی شخصیت اور رانجھا فیملی

سے میاں مظہر علی رانجھا نے میاں محبوب رانجھا ایڈووکیٹ اور میاں حسن علی رانجھا کے ہمراہ ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے میاں مظہر علی رانجھا کو کوٹ مومن کیلئے تحصیل ناظم کا امیدوار بھی نامزد کر دیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نوازشریف کے ملک دشمن ایجنڈے کو عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے، عوام ان کے مذموم عزائم کو کبھی پروان نہیں چڑھنے دیں گے، فوج کے خلاف بول کر انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اب بھی مودی کے یار ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو خوش کرنے کیلئے نوازشریف نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اس موقع پر میاں مظہر علی رانجھا نے کہا کہ آج اپنے گھر اصل مسلم لیگ میں واپس آ گیا ہوں، چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کے عوامی خدمت کے جذبے کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…