اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان عبدالجہاں خان نے کہا ہے کہ 30ستمبر تک گلگت بلتستان میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے حوالے سے پھیلائی گئی تمام خبر یں جھوٹی ہیں ۔ جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا کوئی
فیصلہ نہیں کیا ۔ 1800 اساتذہ کے ٹیسٹ لیے گئے تھے، ان میں سے صرف پچاس اساتذہ کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں، یہ عام حالت میں ہوتا ہے، اس کیلئے تعلیمی ادارے کیوں بند کریں گے ،جس نیوز چینل نے گلگت بلتستان کےسکولز اور تعلمی اداروں سے متعلق جھوٹی خبر چلائی ہے ان کیخلاف جلد پیمرا رولز کے تحت کے مطابق ایکشن لیا جائے گا ۔