پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

استعفے دیں، ہم نئے الیکشن کرا دیں گے، اہم وفاقی وزیر کا اپوزیشن کو چیلنج

datetime 24  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعفے دو، بسم اللہ کرو، ہم نئے الیکشن کرائیں گے۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے اپوزیشن جماعتوں اور ان کے رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کونسی بات کر دی جو اودھم مچ گیا۔ کیا آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملنا اعزاز نہیں؟

بلاول سے پوچھیں میں نے اس کا بگاڑا کیا ہے؟ بلاول نے گزشتہ روز تین بار میرا نام لیا۔ بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو بتاتیں شیخ رشید کس کا نام ہے۔ وزیر ریلوے نے دعویٰ کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو سمیت سب عسکری قیادت سے ون ٹو ون ملاقاتیں کرتے ہیں۔ ہفتے کو لاہور میں ہر لیڈر کو بے نقاب کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول کہتے ہیں کہ اگر شیخ رشید جس میٹنگ میں ہوگا تو نہیں جاؤں گا۔ میں انھیں جواب دے سکتا ہوں لیکن اخلاق کے دائرے کو کراس نہیں کرنا چاہتا۔ وہ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے، جب قومی سلامتی کمیٹٰی کا ممبر تھا۔ شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر ببانگ دہل کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ میں اقتدار چھوڑ سکتا ہوں لیکن شریف برادران کو کبھی این آر او نہیں دونگا۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ نواز شریف اسی فوج کو آنکھیں دکھا رہا ہیں جس کی گود میں آ کر وزیر بنے۔ چوری اور سینہ زوری کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی سیاست کا گلا خود دبا لیا ہے۔ انہوں نے کہا 10 ماہ تک مریم نوازکا ٹویٹرخاموش،ایک سال نوازشریف کا منہ بند رہا۔یہ لوگ استعفے دیتے توجنرل الیکشن ہو سکتے تھے،یہ لوگ نہیں چاہتے عمران خان سینیٹ میں اکثریت لے، نوازشریف نے اپنی سیاست کا گلاخود دبایا، نوازشریف نے ملکی اداروں کو للکارا ہے،

نوازشریف ان کو آنکھیں دکھارہے ہیں جن کی گود میں بیٹھ کر وزیربنے۔عمران خان نے کہا اقتدارچھوڑسکتا ہوں این آراو نہیں دوں گا،ن سے ش نکلے گی،پیپلزپارٹی سندھ سے استعفے نہیں دے گی،شیخ رشید نے کہا استعفے دیں ہم نئے الیکشن

کرائیں گے،بھاشا ڈیم،کورونا سمیت پاک فوج سول حکومت کے ساتھ کھڑی ہے،مولانا فضل الرحمان مذہبی جماعتوں میں فسادات چاہتے ہیں، سابق حکمرانوں نے ملک کودونوں ہاتھوں سے لوٹا،ہفتے کو لاہور میں ہرلیڈرکو بے نقاب کروں گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…