ملک میں کرونا وبا میں اضافے کی افواہیں بے بنیاد سکولز کیوں بند کیے گئے ، وفاقی وزیر نے وجہ بیان کر دی

23  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سکولز سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا وباء کے کیسز کےبڑھ جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔ وبا کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی

وجہ سے کئی سکول بند کئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران سکولوں کی انسپکشن کی گئی، سکولوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، سندھ نے تعلیمی اداروں سے متعلق مزید ایک ہفتہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں تعلیمی سرگرمیوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا، چھٹی تا آٹھویں سکولز کھل گئے، سکولوں میں بچوں کی حاضری بھرپور نظر آئی، سکولوں میں ایس او پیز پر عملد رآمد بھی نظر آیا۔اسلام آباد میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔ خیبر پختونخوا میں بھی چھٹی جماعت سے آٹھویں تک تعلیمی ادارے آج سے دوبارہ کھل گئے، بچے خوشی خوشی سکو ل پہنچے۔ بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد لازم قرار دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…