لاہور (آن لائن) آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی ،20کلو آٹے کا تھیلا 1100روپے میں فروخت ہونے لگا ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل رائے ونڈ میں واقع 33فلورملز مالکان کی من مانیوں جاری ہیں ،شہر اور گردونواح سے آٹاکئی روزسے غائب ہے ،شہری آٹے کے حصول کیلئے پریشان نظر آرہے ہیں ،فلورملز کی جانب سے کریانہ سٹورز کو آٹے کی سپلائی معطل ہونے
سے ذخیرہ اندوزوں کی چاندی ہوگئی ہے ،آٹے کی قلت سے 20کلو تھیلا 1100روپے میں فروخت ہونے رہا ہے، شہری 860روپے میں آٹے کے تھیلے کے حصول کیلئے پریشان نظر آرہے ہیں ،شہری حلقوں نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلورملز کو گندم کا کوٹہ پورا ملنے کے باجود آٹے کی سپلائی معطل ہے ۔