جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

“نواز شریف کو جو 3 بار لائے تھے وہ ان کو 3 طلاق دے چکے ہیں، اب حلالے کا بھی کوئی راستہ نہیں”‎‎

datetime 21  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )”نواز شریف کو جو 3 بار لائے تھے وہ ان کو 3 طلاق دے چکے ہیں، اب حلالے کا بھی کوئی راستہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اینکر پرسن ، رہنما تحریک انصاف و ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا ہے کہ

نواز شریف خطاب میں یہی نظر آرہا تھا کہ جس بغیر وہ رہ نہیں سکتے لیکن جو انہیں تین دفعہ اقتدار میں لائے انہیں سابق وزیراعظم تین طلاق دے چکے ہیں ،اب میاں صاحب کیلئے حلالہ کرنے کیلئے کوئی راستہ نہیں بچا ۔ عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ایک دن پہلے پراسرار طور پر ٹویٹر اکائونٹ کا بننا ، ٹویٹر اکائونٹ بننے کے بعد اچانک متحرک ہونا ، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اس کے بارے میں شیخ رشید صاحب نے بھی کہا تھا کہ بہت جلد ش لیگ اور ن لیگ بالکل الگ ہو جائیں گی، رہنما تحریک انصاف کہنا تھا کہ وہ کل کے خطاب میں نظر بھی آیا کہ میاں نواز شریف کسی اور ڈائریکشن میں بات کر رہے تھے جبکہ میاں شہباز شریف کسی اور موضوع پر گفتگو کر رہے تھے ، جبکہ اس سے قبل انہیں کا راتوں رات ٹویٹر اکائونٹ بنا لیا ، آپ ٹویٹر اکائونٹ کی پروفائل میں دکھیں تو وہاں پر باقاعدہ لکھا ہے کہ قائد مسلم لیگ (نواز) لکھا ہے ۔ آپ نواز شریف کی متعدد تقریریں اٹھا کر دیکھ لیں انہوں نے کبھی بھی مسلم لیگ نواز نہیں کہا بلکہ وہ ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ ہی کہتے رہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…