لاہور (این این آئی) ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے مسلم لیگ( ن ) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کی ضمانت مسترد کروانے کیلئے پراسکیوشن ونگ کو ہدایات کردیں۔ نیب کے تفتیشی افسر محمد وقاص نے رانا ثناء اللہ کی ضمانت مسترد کروانے کیلئے ڈی جی نیب کو بریفنگ دی۔نیب افسر محمد وقاص نے بتایا کہ رانا ثنااللہ اہم شواہد کو مٹا اور ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرسکتے ہیں۔
رانا ثنااللہ بااثر شخصیت ہیں انکوائری اور گواہان پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ رانا ثنااللہ ممبر قومی اسمبلی ہیں اور 4 پارلیمانی کمیٹیوں میں بھی شامل ہیں۔ رانا ثنااللہ دوران تفتیش تعاون نہیں کر رہے اس لئے رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت مسترد کروانا ضروری ہے ۔ ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے رانا ثنااللہ کی ضمانت مسترد کروانے کیلئے پراسکیوشن ونگ کو ہدایات کردیں۔