اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

فوم ساز اداروں نے اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا، لاکھوں افراد متاثر ہوں گے

datetime 19  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) فوم ساز اداروں نے اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں15فیصد سے زائد اضافے کا اعلان کردیا، اگلے مرحلے میں مزید 25فیصد اضافے کا عندیہ بھی دے دیا، دس سے زائد فوم ساز کمپنیوں نے کارٹلز بنالیئے، فوم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے سے فرنیچر کی صنعت کو زبردست دھچکا پہنچنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، 15ہزار روپے کے میٹریس کی قیمت 21

ہزار روپے ہوجائیگی، صوفہ سیٹ تین سے پانچ ہزار اور بیڈروم سیٹ کی اوسط قیمت دس تا پندرہ ہزار روپے بڑھ جائیگی، قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے فرنیچر غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہوجائیگا، اس سلسلے میں آل کراچی تاجر اتحاد اور کراچی فرنیچر ڈیلرز گروپ کے چیئرمین عتیق میر نے فوم ساز کمپنیوں کے کارٹلز اور قیمتوں میں من مانے اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں فرنیچر کے کاروبار سے وابستہ لاکھوں تاجر شدید متاثر اور خریداروں کیلئے اپنی بچیوں کی شادی پر فرنیچر کی خریداری مشکل ہوجائیگی، انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کا نوٹس لیں اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو حکم صادر فرمائیں کہ وہ فوم ساز کمپنیوں کی من مانیوں کے خلاف فوری کارروائی کریںاور انھیں قیمتوں میں اضافے کے غیر مصفانہ اقدام سے روکنے کے اقدامات کریں، انھوں نے کہا کہ فوم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں فرنیچر سے وابستہ لاکھوں افراد کے بیروزگار ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، توقع ہے کہ فرنیچر مہنگا ہونے سے فرنیچر کی خریداری میں30سے 40 فیصد تک کمی واقع ہوسکتی ہے، جبکہ چھوٹے درجے کی دکانوں اور کارخانوں کا کاروبار شدید بحران سے دوچار ہوجائیگا، انھوں نے اعلان کیا کہ فوم ساز کمپنیوں نے قیمتوں میں بلاجواز اضافے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو ملک بھر کے

فرنیچر کے تاجر ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ اور ان کے اس غیرمنصفانہ اقدام کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے اس سلسلے میں آئیندہ ہفتے کراچی میں فرنیچر کی چالیس سے زائد مارکیٹوں کی ایسوسی ایشنز کے ذمے داران کا اجلاس نرسری فرنیچر مارکیٹ میں بلایا جارہا ہے جن میں آرام باغ فرنیچر مارکیٹ، محمدی فرنیچر مارکیٹ، لیاقت آباد فرنیچر

مارکیٹ، مدینہ فرنیچر مارکیٹ، مکی فرنیچر مارکیٹ، 13Dفرنیچر مارکیٹ، عائشہ منزل فرنیچر مارکیٹ، حسن اسکوائر گلشن اقبال فرنیچر مارکیٹ، نرسری فرنیچر مارکیٹ، غریب آباد فرنیچر مارکیٹ، کلفٹن ڈیفنس فرنیچر مارکیٹ، کوسٹ گارڈ فرنیچر مارکیٹ، کوئنز روڈ فرنیچر مارکیٹ اور دیگر مارکیٹوں کے ذمے داران کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…