اتوار‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکا ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں فاضلہ کچھ اور بارتھی کا دورہ،کوہ سلیمان میں 4سمال ڈیم کا اعلان

datetime 18  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارآج ملتان سے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے فاضلہ کچھ اور بارتھی پہنچے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے فاضلہ کچھ اوربارتھی میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعلیٰ نے فاضلہ کچھ کے بنیادی مرکز صحت اور ہائی سکول کو اپ گریڈ کر نے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے

کوہ سلیمان کے علاقے میں پانی ذخیرہ کرنے اورآبپاشی کیلئے استعمال کرنے کیلئے 4سمال ڈیم کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔وزیراعلیٰ نے فاضلہ کچھ کے بی ایچ یو کوآر ایچ سی کا درجہ دینے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعلیٰ نے فاضلہ کچھ میں اراضی ریکارڈ سنٹر کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے 1066سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کے تحت سکولوں کی سولرائزیشن کے پروگرام کا افتتاح کیا۔اس منصوبے کے تحت بارتھی میں 55سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جارہا ہے۔وزیر اعلیٰ نے فاضلہ کچھ میں سپورٹس سٹیڈیم کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعلیٰ نے فاضلہ کچھ کیلئے ریسکیو 1122 موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا افتتاح کیا۔ پہلے مرحلے میں 15 موٹر بائیک ایمبولینس فراہم کی گئی ہیں۔ موٹر بائیک ایمبولینس تحصیل کوہ سلیمان کے 15 مقامات پر تعینات ہوں گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے بوائز ہائی سکول کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔بوائز ہائی سکول فاضلہ کچھ کو ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دیا گیاہے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے فاضلہ کچھ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا اورپلانٹ سے پانی بھی پیا۔وزیراعلیٰ نے بچوں کو قطرے پلا کرانسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکوتحصیل کوہ سلیمان میں جاری منصوبوں اورماسٹر پلاننگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

فاضلہ کچھ کے بعد بارتھی پہنچے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے بارتھی میں ریسکیو1122 موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا۔ وزیراعلیٰ نے بارتھی میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کو اپ گریڈکرنے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کو ہائر سکینڈری سکول کا درجہ دے دیاگیاہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بارتھی میں اراضی ریکارڈ سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے

بارتھی میں سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پروگرام کا بھی افتتاح کیا۔بارتھی کے 55سکولوں کو سولرانرجی پر منتقل کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بارتھی گرلز ہائی سکول کی طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے اورگرلز سکول کیلئے وین مہیا کی گئی ہے،جس سے بچیوں کی ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر منعقدہ تقریب

سے خطاب کیا اوربلوچی زبان میں تقریر کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ موسی خیل تونسہ روڈپونے تین ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے۔ 35 کلومیٹر طویل روڈ کا75فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ موسی خیل تونسہ روڈ پنجاب اوربلوچستان کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر کو بڑے شہروں کے ساتھ پسماندہ علاقوں تک لے کر آئے ہیں۔کئی دہائیوں سے

نظر انداز علاقوں کو پہلی بار ان کا حق دیا جارہاہے۔جن علاقوں میں ماضی کے حکمران کبھی نہیں گئے آج وہاں ترقی کے ثمرات پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں بسنے والوں سے خصوصی لگاؤ ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوہ سلیمان کے علاقے میں چار سمال ڈیم بنانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کو محفوظ کرنے اورآبپاشی کیلئے استعمال میں لانے کیلئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر

پر کام شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقے میں معیاری درس گاہیں بنائی جائیں گی۔ تعلیم کے ساتھ صحت کی سہولتوں کو مزید بہتر بنائیں گے۔میرا اورآپ کاتعلق پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔ آپ سے ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے فاضلہ کچھ اور بارتھی میں بلوچ روایت کے مطابق ’’حال احوال‘‘ کی محفل میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار قبائلی عمائدین

اورمعززین علاقہ کے ساتھ زمین پربیٹھ گئے۔’’حال احوال‘‘ کی نشست میں بزدار قبیلے، مقدمین اورمعززین نے وزیراعلیٰ سے مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ’’حال احوال‘‘ کے شرکاء سے بلوچی میں خطاب کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے علاقے کے لوگوں کے مسائل سنے اور لوگوں سے درخواستیں وصول کیں اوراحکامات جاری کیے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پورے پنجاب کے عوام کی

قسمت بدلیں گے۔ماضی کے حکمرانوں کی طرح عوام کو دھوکہ دیا نہ دیں گے۔سابق حکمرانوں نے آج تک ڈیرہ غازی خان کے اس پسماندہ علاقے میں قدم نہیں رکھا۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی طرح شوبازی پر نہیں بلکہ عمل پر یقین رکھتاہوں۔پسماندہ علاقوں کی قسمت بدلنے کا وقت آ گیا ہے۔ پسماندہ علاقوں کے ہر ترقیاتی منصوبے کی خودنگرانی کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی

کے برعکس اب ترقیاتی منصوبے منتخب نمائندوں کی مشاورت سے بنائے جا رہے ہیں۔ آپ میرا مان ہیں اورمیں آپ کا مان ہمیشہ رکھوں گا۔عوام کی خدمت میرے خون میں شامل ہے۔قبائلی عمائدین اورمعززین علاقہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار حقیقی معنوں میں عوامی لیڈر ہیں۔عثمان بزدار کی وجہ سے پہلی بارپسماندہ علاقوں کو ان کا حق ملا ہے۔عثمان بزدار عوام کے حقیقی خدمت گارہیں۔

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…