اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

اپنے لئے تو سب کام کرتے ہیں مزہ تب ہے جب دوسروں کیلئے کام کیا جائے ،بڑا آدمی کاموں سے بنتا ہے ، پیسوں سے نہیں ،میں نے دو بھائی کرونا کے ہاتھوں کھودیئے اپنے ہی ملک میں علاج کراں گا تو خرابیوں کا پتہ چلے گا، وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور( آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہاہے کہ میں نے دو بھائی کورونا کے ہاتھوں کھودیئے، پتہ ہے ہسپتالوں میں کیا ہوتا ہے، اپنے ہی ملک میں علاج کراں گا تو خرابیوں کا پتہ چلے گا۔وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے لاہورچیمبر آف کامرس میں پاسپورٹ آفس کے ڈیسک کا افتتاح کردیا،

پاسپورٹ آفس سے 29 ہزار ممبر کی فیملیز کو سروس ملے گی ۔وفاقی وزیر داخلہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپنے لئے تو سب کام کرتے ہیں مزہ تب ہے جب دوسروں کیلئے کام کیا جائے ، آدمی بڑا اپنے کاموں سے ہوتا ہے، پیسے سے نہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں نے دو بھائی کورونا کے ہاتھوں کھودیئے، پتہ ہے ہسپتالوں میں کیا ہوتا ہے، اپنے ہی ملک میں علاج کراں گا تو خرابیوں کا پتہ چلے گا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ شوگر مافیا نے کرشنگ نہیں کرنی، گنا باہر سوکھنے کیلئے چھوڑ دیں گے ، شوگر ملز والے مافیا ہیں ، ہاتھ ڈالیں تو ری ایکٹ کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم 60فیصد وقت معیشت میں بہتری لانے کیلئے صرف کرتے ہیں،ٹیکس کے حوالے سے ہمیں 2چیلنجز کا سامناہے ،ایک مسئلہ انکم ٹیکس دینے اور دوسرا کولیکشن بہتر ہونے کا ہے ۔ اعجاز شاہ نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ صنعتیں پیداکرنے کیلئے کوشش کررہے ہیں ،صنعتیں لگانے سے روزگار میں اضافہ ہوگا،انہوں نے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری تب ہوگی جب مقامی سرمایہ کاری کی جائے گی،ملک میں مہنگائی ہو گی تو ترقی نہیں ہو گی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…