اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، اب ان ممالک سے حلال جانوروں اور گوشت کی درآمد پر پابندی،پاکستان نے 50 ممالک کیلئے کڑی شرائط بھی رکھ دیں

datetime 17  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) پاکستان نے جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی بیماریوں کے خدشات کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت برائے حیوانات کی سفارشات کی روشنی میں چین کے تائپے حصہ، کینیڈا، فرانس، یونان، آئرلینڈ اور ایکواڈور سے حلال جانوروں، گوشت اور گوشت

سے بنی مصنوعات، مرغیوں اور جانوروں کی خوراک میں استعمال ہونیوالے اجزا کی درآمدات پر مکمل پابندی عائد کردی ہے جبکہ آسٹریلیا، امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور بھارت سمیت 50 ممالک سے حلال جانوروں، گوشت، گوشت سے بنی مصنوعات اور جانوروں کی خوراک کی درآمد پر کڑی شرائط عائد کر دیں۔ ان ممالک سے درآمد کئے جانے والے حلال جانوروں اور گوشت کی درآمد کرنے کیلئے متعلقہ ہیلتھ اتھارٹی کا سرٹیفکیٹ فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے جس میں درآمدات کی انسانوں کو منتقل ہونے والی بیماریوں سے پاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہو۔ متعلقہ ہیلتھ اتھارٹی سے یہ تصدیق بھی کروانا ہوگی کہ درآمد کئے جانے والے جا نور متعلقہ ملک میں پیدا ہوئے اور گزشتہ 11 سال میں وہیں پلے بڑھے۔ اس ضمن میں وزارت تجارت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ مرغیوں، چوزوں اور پرندوں کی درآمد کیلئے برڈفلو سے محفوظ ہونے کا سرٹیفکیٹ، 21 دن تک قرنطینہ میں رکھنے اور سینی ٹائزڈ کنٹینروں میں لانا لازمی ہوگا۔ مرغیوں اور شتر مرغ کے انڈوں کی درآمد کیلئے بھی یہی شرائط لاگو ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…