اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی معروف ٹک ٹاکر عادل راجپوت کی موت کی خبر جھوٹ ہونے کی تصدیق ، عادل ایکسیڈنٹ ہونے کی وجہ سے شدید زخمی ہوئے تاہم وہ اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ان کے ٹک ٹاک اکائونٹ سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں دیکھا جا سکتا ہے ۔ جبکہ ان کی اہلیہ کی طرف سے ایک اور ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے کہ اللہ تعالی نے عادل کو نئی زندگی دی ہے ،
عدنان نے کال کی تھی ، عادل دراصل بیہوش ہو گئے تھے جس کی وجہ سے عادل کوسمجھ نہیں آئی اس نے گھر کال کر کے یہ بولا کہ عادل کی ڈیتھ ہو گئی ہے ۔ مجھے بھی اس وقت سمجھ نہیں آیا ہم اس حوالے سے کوئی ویڈیو نہیں بنا سکےکیونکہ ہم لوگ راستے میں تھے ، ابھی ہم لوگ گھر پہنچے ہیں ، الحمد اللہ ، اللہ پاک نے عادل کو نئی زندگی و ی ہے ۔ آپ لوگوں کی دعائوں کی وجہ سے عادل زندہ ہمارے بیچ موجود ہیں ۔آپ لوگوں کی دعائوں کی وجہ سے واپس زندگی کی طرف لوٹے ہیں ۔ قبل ازیں معروف ٹک ٹاکر عادل راجپوت کی موت جھوٹ نکلی ،کہا جارہا تھا کہ ان کی اہلیہ نے مزید فالوورز کی خاطر شوہر کی موت کی خبر کا ڈرامہ کیا ۔ ٹک ٹاک جوڑی کی حرکت نے سوشل میڈیا صارفین کو کو آگ بگولہ ہو گئے تھے ۔ آج منگل کے دن ان کی اہلیہ کی جانب سے ایک ویڈیوفالورورز بڑھانے کیلئے شیئر کی جس میں روتے ہوئے بتا رہی تھیں کے ان کے شوہر ایک ٹرک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اہلیہ نے روتے ہوئے بتایا کہ میرے شوہرعادل اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔ا ہلیہ کا ویڈیو پیغام میں کہناتھا کہ عادل کی موت ہو گئی ہے ،انہیں کال آئی اور بتایا گیا کہ عادل کا ایکسیڈنٹ ہو گیاہے ، وہ اس دنیا میں نہیں رہے ۔تاہم اہلیہ کی شیئر کردہ ویڈیو کو اب تک ایک کروڑ دس لاکھ زائد لوگ دیکھ چکے ہیں ۔جھوٹی ویڈیو شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین شدید غصے میں آگئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے ایسی جھوٹی ویڈیو شیئر کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے ۔