جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

آپ کا ہر پراجیکٹ غبن کی جیتی جاگتی تصویر ہے، شہباز گل کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 16  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے احسن اقبال پر جوابی وار کرتے ہوئے کہاہے کہ آپ کا ہر پراجیکٹ کرپشن کی جیتی جاگتی تصویر ہے۔احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ

الزامات کا جواب دینا ن لیگی اپنی شان کے خلاف سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ سے کرپشن سے متعلق سوال ہوتا ہے تو آپ اداروں پر چڑھائی شروع کردیتے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ آپ کا ہر پراجیکٹ کرپشن کی جیتی جاگتی تصویر ہے، اصل مسئلہ چیئرمین نیب سے نہیں کرپشن پر پوچھے گئے سوالات سے ہے۔انہوںنے کہاکہ میاں صاحب نے اپنے اردگرد ارسطو اعظم جیسے کرپشن کے مہا رتھی رکھے ہوئے تھے۔شہباز گل نے کہا کہ آپ کی مال بنانے کی ہوس نے آپ کو یہاں تک پہنچایا ہے، آپ پر تو نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس منصوبے کی تعمیر میں خردبرد کا الزام ہے۔انہوں نے کہا کہ ملتان، سکھر موٹر وے پراجیکٹ میں قومی خزانے کو 137 ارب کا ٹیکا لگانے والے آپ ہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…