ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

نیب نے کروڑوں کی جائیدادیں اور بینک بیلنس کے حامل پی ڈبلیو ڈی کے سابق انجینئر کو گرفتار کرلیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے  کروڑوں روپے کی جائیدادیں اور بینک بیلنس کے حامل پی ڈبلیو ڈی کے سابق انجینئر ملزم محمد رمضان کو گرفتارکرلیا ۔ ملزم محمد رمضان کو مبینہ غیرقانونی طور پر دوران سروس 20 کروڑ سے زائد مالیت کی جائیدادیں بنانے کے

الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کیخلاف آمدن  سے زائد اثاثہ جات کی شکایات پر نیب لاہور میں گزشتہ سال انکوائری کا آغاز ہوا، دوران انکوائری ملزم اور اہل خانہ کے نام موجود اثاثہ جات کی تفصیلات اکھٹی کی گئی تو حیران کن انکشافات کا سلسلہ شروع ہوا، دوران تحقیقات ملزم کے نام لاہور، جھنگ، ملتان و دیگر اضلاع میں 50 سے زائد پراپرٹیاں اور کاریں ہونیکا انکشاف ہو چکاہے ۔ ملزم دوران سروس بدعنوانی میں ملوث ہونیکی وجہ سے 6 مرتبہ معطل بھی ہوا اگرچہ بعد ازاں بحال ہوتا رہا، ملزم کیخلاف ٹھوس شواہد کے حصول پر سابق سپریٹنڈنگ انجینئر محمد رمضان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ نیب کے مطابق  ملزم پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے اسے صفائی اور زرائع آمدن کی فراہمی کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا تاہم ملزم مکمل طور پر ناکام رہا۔ ملزم محمد رمضان کو آج جسمانی ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…