اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں بھاشا ڈیم منصوبے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں جس کے مطابق بھاشا ڈیم پر سابق حکومتوں نے 86 ارب 68 کروڑ روپے خرچ کئے۔وزارت آبی وسائل نے تحریری جواب میں بتایا کہ
بھاشا ڈیم پر سابق حکومتوں نے 86 ارب 68 کروڑ روپے خرچ کئے،موجودہ حکومت نے اب تک 64 ارب روپے خرچ کر دئیے ہیں،موجودہ حکومت نے اراضی کے حصول پر 20 ارب، ڈیم کی تعمیر پر 43 ارب 80کروڑ روپے خرچ کئے،رواں مالی سال ڈیم کی تعمیر کیلئے 16 ارب، اراضی اور آباد کاری کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،چیف جسٹس کے فنڈ میں 12 ارب 63 کروڑ روپے جمع ہیں۔تحریری جواب میں کہاگیاکہ فنڈ میں سے واپڈا نے آج تک کوئی رقم وصول نہیں کی۔ جواب میں کہاگیاکہ ڈیم کیلئے 90 فیصد اراضی حاصل کر لی گئی ہے،ڈیم کی تعمیر کا کام 7 اگست 2020 سے شروع ہو گیا ہے۔