ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

میری اللہ سے دعا ہے کہ زندگی میں ایسا کام کرجائوں جو دوسروں کیلئے مثال بن جائے،شہید بیٹے کی خواہش، بہادر والدہ کا شاندار پیغام

datetime 15  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی(این این ائی)7محرم الحرام کو طوفانی بارشوں میں لوگوں کی جانیں بچاتے ہوئے اپنی جان اللہ کے حضور پیش کرنے والے سید حسن رضا کی والد ہ نے کہا ہے کہ مجھے اور میری فیملی کو حسن کی بہادری پر فخر ہے وہ بچپن ہی سے دوسرے بچوں سے الگ تھا ہر لمحہ اپنے ساتھیوں کو لوگوں کے کام آنے کی تلقین کرتا رہتا تھا ، وہ اسکائوٹ یونیفارم پہن کر فخر سے کہتا تھا کہ میری

اللہ سے دعا ہے کہ زندگی میں ایسا کام کرجائوں جو دوسرں کیلئے مثال بن جائے وہ طوفانی بارشوں میں لیاری میں ڈوبنے والے باپ اور بیٹے کو بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کرکے اپنے اسکائوٹس ساتھیوں کیلئے رول ماڈل بن گیا ہے ۔ہمارے سارے خاندان کو اس کی بہادری پر ناز رہے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن اور کراچی اوپن ڈسٹرکٹ کے اشتراک سے محمد صدیق میمن آڈیٹوریم میں شہدائے اسکاوٹس کو سلام کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا،تقریب میں اسکائوٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ واضح رہے کہ سید حسن رضانے 7محرم الحرام کو طوفانی بارشوں میں لوگوں کی جانیں بچاتے ہوئے اپنی جان اللہ کے حضور پیش کردی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف اسکائوٹ کمشنر پروفیسر معین اظہر صدیقی نے کہا کہ سید حسن رضا اور دیگر شہدائے اسکاوٹس نے یونیفارم میں رہتے ہوئے اپنی جانیں دے کر یہ ثابت کیا کہ اسکاوٹ تحریک بلا رنگ و نسل اور فرقہ واریت سے با لا تر ہو کر لوگوں کے کام آنے پر یقین رکھتی ہے ۔ شہید سید حسن رضا نے لوگو کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان خالق حقیقی کے سپرد کرکے درخشاں مثال قائم کی ہے ۔ پاکستان بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کو سید حسن رضا اور دیگر شہدا ئے اسکاوٹس پر ہمیشہ فخر رہے گا ۔ صوبائی سیکریٹری سید اخترنے کہا کہ اسکاوٹس نے ہمیشہ بلا معاوضہ اور کسی ستائش

کے بغیر لوگوں کی خدمت کی ہے ۔ حسن رضا بے پناہ صلاحیتوں کا مالک تھا اس نے جوانمردی اور بہادری کی مثال قائم کی ہے اور چیف اسکاوٹ کمشنر سرفراز قمر ڈاھا نے اس کیلئے گیلنڈری ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے جو اسکاوٹنگ میں بہادری کا اعلی ترین ایوارڈ ہے ۔ سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے خازن حسین مرزا نے کہا کہ ہمارا مذہب دین اسلام بھی اسی کا درس دیتا ہے کہ

دوسروں کیلئے قربانی کا جذبہ اپنے اندر پیدا کیا جائے اور اس کی ابتدا حضرت ابراہیم نے اپنے بیٹے کی قربانی دے کر کی تاریخ میں وہی لوگ زندہ رہتے ہیں جو دوسروں کے کام آتے ہیں اپنے شہدائے اسکاوٹس کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ تقریب کے آغاز پر ریسکیو کمشنر محمد طاہر شیخ نے شہدائے اسکاوٹس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی۔

تقریب سے کمشنر ڈیولپمنٹ اینڈ میڈیا فرقان احمد یوسفی ، بو تراب اسکائوٹس کے کنٹرولر محمد مہدی ، ریسکیو کوآرڈی نیٹر سردار حسین نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب کے اختتام پر شہدائے اسکاوٹس کی یاد میں شمعیں جلائی گئیں ۔ تقریب میں کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران ، پاکستان میں رائیٹر انٹر نیشنل نیوز ایجنسی کے نمائندے اطہر علی بھی موجود تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…