پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کی خواتین نے سی سی پی او لاہورعمر شیخ کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر چوڑیوں اور دوپٹہ کا تحفہ پیش کردیا، ارکان اسمبلی نے ڈی پی او نوشہرہ کو بھی چوڑیوں اور دوپٹہ کا تحفہ پیش کیا، اپوزیشن خواتین نے پنجاب میںجرائم کے بڑھتے واقعات اور پولیس کی ناکامی پر پنجاب کو فوج کے حوالے کر نے کا مطالبہ کردی،اسمبلی عمارت میں
پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی نگہت اورکزئی، جمعیت علمائے اسلام کی ریحانہ اسماعیل اور مسلم لیگ (ن) کی ثوبیہ شاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عصمت دری کا شکار ہونے والی خاتون سے متعلق سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، سی سی پی او لاہور کی بے حسی پر انہیںدوپٹہ اور چوڑیاں بھجوا رہے ہیں یہ کیسی حکومت ہے کہ جس میں خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں وزیراعظم تو ریاست مدینہ کی باتیں کرتے ہیں لیکن جرائم بڑھتے جارہے ہیں حکمران عوام کو جواب دہ ہیں ملک میں روزانہ خواتین کی عصمت دری اور بچوں کیساتھ غیر اخلاقی واقعات بڑھ رہے ہیں موجودہ حکمرانوں اور چند ایک کرپٹ افسران نے ملک کو کفار کی ریاست بنا دیا ہے، پنجاب میں بڑھتے جرائم کے واقعات پنجاب حکومت کی ناکامی ہے اس لئے پنجاب فوج کے حوالے کردینا چاہیے موٹروے واقعہ پر خیبر پختونخوا اسمبلی سے مذمتی قرارداد پاس ہونی چاہیے تھی واقعہ لاہور میں ہوا ہے اس لئے یہاں کی حکومت کے پر جلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں انہیں خواتین کے مسائل پر بات تک کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، ڈپٹی اسپیکر کے رویئے کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر لاہور واقعہ کی رپورٹ منظر عام پر نہ آئی تو سی سی پی او لاہور کے گھر کے سامنے دھرنا دیں گے۔ ارکان اسمبلی نے ڈی پی او نوشہرہ کو بھی چوڑیوں اور دوپٹہ کا تحفہ پیش کیا