ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

موٹر وے ،اہم سینیٹر کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایوان بالا کے آزاد سینیٹر مرزا محمد آفریدی پر موٹروے بھیرہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا ، تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع سے تعلق رکھنے والے ایوان بالا کے آزاد سینیٹر مرزا محمد آفریدی پر نامعلوم افراد نے موٹر وے بھیرہ کےمقام پریلغار کی

جس میں مرزا آفریدی کے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم وہ حملہ میں بالکل محفوظ رہے۔ اس حوالے سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر مرزا محمد آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے ان پر ہونے پر حملے کی مذمت کی گئی۔چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سنیٹر مرزا محمد آفریدی کی خیریت دریافت کی،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سنیٹر مرزا محمد آفریدی پر حملے کی ابتدائی رپورٹ طلب کرلی،میڈیا رپورٹ کے مطابق سنیٹر مرزا آفریدی پر حملہ بھیرہ کے مقام پر ہوا، سینیٹر مرزا محمد آفریدی کے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے،سینیٹر مرزا آفریدی حملے میں محفوظ رہے،سینیٹر مرزا آفریدی نے کہاکہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑی تعاقب میں تھی،تعاقب کے باعث سپیڈ کم کی اور سروس ایریا کی طرف گیا،سپیڈ کم کرنے کے بعد اچانک فرنٹ ونڈ پر کوئی زوردار چیز ماری گئی،سروس ایریا کی طرف موڑنے پر گاڑی میں سوار نامعلوم افراد فرار ہوگئے۔سنیٹر مرزا آفریدی سینٹ اجلاس میں شرکت کے لئے لاہور سے اسلام آباد کے لیے سفر کررہے تھے‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…