بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کچھ عرصہ قبل شیخوپورہ میں ایک اور خاتون کیساتھ عابد علی نےیہی سلوک کیا تھا لیکن مقدمے کے مدعی نے کیس کی پیروی کرنے سے انکار کر دیا تھا

datetime 14  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون کیس کے مرکزی ملزم عابد کے دوست شفقت کو گرفتار کرلیا جس نے واقعہ میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کر لیا ہے جبکہ اس کا ڈی این اے بھی میچ ہوگیا ہے، شفقت نے دوران تفتیش انکشاف ہے کہ مرکزی

ملزم عابد نےشیخوپورہ میں بھی ڈکیتی کے دوران خاتون کی عزت کو پامال کیا لیکن اس کے خلاف صرف لوٹ مار کا مقدمہ درج ہوا، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزار اور آئی جی پنجاب انعام غنی نے بھی واقعہ کے ایک ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اورپولیس نے شفقت نامی شخص کو دیپالپور سے گرفتار کیا۔ بتایا گیا ہے کہ از خود گرفتار ی پیش کرنے والے ملزم وقار الحسن نے اپنے بیان میں شفقت نامی شخص کی نشاندہی کی تھی، وقار الحسن کے مطابق ملزم شفقت مرکزی ملزم عابد کا قریبی دوست ہے اور دونوں مل کر لوٹ مار کی وارداتیں کرتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم شفقت واقعے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیاتاہم پولیس نے ڈی این اے سیمپل بھی لے کر فرانزک بھجوایا جو جائے وقوعہ سے حاصل شدہ شواہد سے میچ کر گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق شفقت نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم عابد نے شیخوپورہ میں بھی دوران ڈکیتی خاتون کی عزت پامال کی تھی تاہم صرف ڈکیتی کا مقدمہ درج ہوا،مدعی نے کیس کی پیروی سے انکار کر دیاتھا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…