اسلام آباد (این این آئی) ہائی کورٹ میں لال مسجد کی بندش کے خلاف درخواست پر ایس ایچ او تھانہ آبپارہ نے لال مسجد کی بندش کے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ پیر کو شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان کی جانب سے دائر پٹیشن کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ایس ایچ او تھانہ آبپارہ نے لال مسجد کی بندش کے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ایس ایچ او تھانہ آبپارہ نے کہاکہ لال مسجد
معمول کے مطابق کھلی ہوئی ہے،لال مسجد میں پانچ وقت کی نماز اور جمعہ معمول کے مطابق ہو رہا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ آبپارہ نے کہاکہ اگر کوئی جلوس یا مظاہرہ وغیرہ ہو تو اس صورت میں لال مسجد اور اطراف کی سڑکیں بند کی جاتی ہیں،پٹیشنر کے وکیل طارق اسد خرابی صحت کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوئے۔عدالت عالیہ نے ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کی رپورٹ کے بعد مزید سماعت اکتوبر تک ملتوی کر دی۔