اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

حجاب کی حمایت پر خاتون ٹی وی میزبان کو پوچھ تاچھ کا سامنا

datetime 14  ستمبر‬‮  2020 |

قاہرہ(این این آئی)مصر کی سپریم میڈیا ریگولیرٹری کونسل نے ایک نجی ٹی وی چینل کی خاتون پیش کار رضوی الشربینی سے مبینہ طور پر حجاب کی حمایت کرنے پر تحقیقات شروع کی ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے تک اسے کام سے روک دیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مصر سے

عربی میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل کے پروگرام کی میزبان رضوی الشربینی نے حال ہی میں با حجاب خواتین کی تعریف کی تھی۔ میڈیا ریگولیرٹی کونسل کی انسداد شکایات کمیٹی کو ملنے والی شکایات میں کہا گیا کہ الشریبی نے ایک ٹی وی شو میں کہا تھا کہ میرا وجدان یہ کہتا ہے کہ خواتین کو حجاب کرنا چاہیے کیونکہ حجاب کرنے والی خواتین مجھ جیسی حجاب نہ کرنے والی خواتین کی نسبت ایک لاکھ گنا زیادہ خوبصورت دکھتی ہیں۔مصری ٹی وی پیش کارہ کے یہ الفاظ لبرل حلقوں اور نام نہاد روشن خیال طبقے پر بجلی بن کر گرے اور انہوں نے اس کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ الشربینی نے حجاب نہ کرنے کرنے والی خواتین کو شیطان کہا جب کہ سول سوسائٹی کے لوگوں کا کہنا تھا کہ الشربینی کا بیان غیرمحجب خواتین کو ہراساں کرنے کی ترغیب دینے کے مترادف ہے۔ اس کے بیان سے خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔انسانی حقوق کی کارکن نہاد ابو القصمان نے رضوی الشربینی کے بیان کو غیرمحجب خواتین کے خلاف تشدد پراکسانے کے مترادف قرار دیااورکہاکہ حجاب نہ اوڑھنے والی خواتین کے بارے میں ٹی وی پیشکارہ کے ریکارکس جرم ہے۔القصمان کا کہنا تھا کہ ٹی وی چینل کی میزبان نے حجاب کی حمایت اور بغیر حجاب خواتین کو تنقید کا نشانہ بنا کر سوشل میڈیا اور اپنے ٹی وی پروگرام کی ریٹنگ بڑھانے اور اسلام پسندوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…