اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

پنجاب حکومت کی نواز شریف کی ضمانت توسیع کی درخواست مستردکرنے کی وجوہات سامنے آگئیں

datetime 14  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن) پنجاب حکومت کی طرف سے نواز شریف کی ضمانت توسیع کی درخواست مسترد کرنے کی وجوہات سامنے آ گئی پنجاب حکومت  کی جانب سے  وفاقی وزارت قانون کو لکھا  گیا خط میں بتایا کہ نوازشریف نے فزیشن کے معائنے اور لیبارٹری رپورٹس فراہم نہیں  کی تھیں

پنجاب حکومت نے اٹھارہ جنوری کو خط کے ذریعے نوازشریف کو آگاہ کیا گیامطلوبہ رپورٹس فراہم کی جائیں نواز شریف کی جانب سے جواب نہ ملنے پر 29 جنوری کو یاددہانی کا خط بھی بھیجا گیا تو ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان  نے اپنے جواب میں کہا جتنی رپورٹس پہلے بھیجی تھیں وہی کافی ہیں۔ چھ فروری کو میڈیکل بورڈ اس نتیجے پر پہنچا کہ کارڈیالوجسٹ سمیت دیگر رپورٹس کے بغیر کوئی رائے قائم کرنا ممکن نہیں ۔بارہ فروری کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی۔ کمیٹی نے نواز شریف کے نمائندوں عطااللہ تارڑ اور ڈاکٹر عدنان کو بھی سنانوازشریف کے نمائندوں نے کوئی نئی رپورٹ پیش کرنے کے بجائے پرانی رپورٹس پر ہی انحصار کیا۔ صوبائی کابینہ اس نتیجے پر پہنچی کہ ضمانت میں توسیع نہیں دی جا سکتی۔ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے سے وزارت قانون اور نیب کو آگاہ کیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…