اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

پنجاب میں پانچ آئی جی تبدیل ہوچکے ہیں، حکومت کو ابھی تک یہ سمجھ نہیں آیا کون سا آفیسر اچھا ہے، نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا گیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2020 |

سیالکوٹ ( آ ن لائن ) سابق وزیر خارجہ اور ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں خلق خدا کے پاس دوبارہ جانا ہوگا تاکہ شفاف انتخابات کروائے جاسکیں۔ پنجاب میں پانچ آئی جی تبدیل ہوچکے ہیں۔ حکومت کو ابھی تک یہ سمجھ نہیں آیا

کون سا آفیسر اچھا ہے۔ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دوسال میں پنجاب میں پانچ آئی جی تبدیل ہو چکے ہیں۔ حکومت کو ابھی تک یہ سمجھ نہیں آیا کہ کون سا آفیسر اچھا ہے۔ پاکستان میں عقل سے عاری وزیراعظم کی سوچ میں جو آتا ہے وہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کے ہاتھ میں قیادت ہو وہ قوم کے باپ ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم کو اس بیٹی کے سر پرہاتھ رکھنا چاہئے تھا وہ پولیس آفیسر کے بیان کے دفاع میں بیان دے رہے ہیں۔ یہاں ڈاکوؤں کو حکمرانوں سرپرستی حاصل ٹارگٹ صرف مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو بنایا جا رہا ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم اپنے قوم کو متحد حکمرانی فراہم نہیں کر رہے۔ اس وقت ملک میں نئے انتخابات ہونے چاہئے۔ خلق خدا کے پاس دوبارہ جائیں اور صاف شفاف انتخابات کروائیں۔ ملک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ اگر یہی حالات رہے تو ہمارے لئے واپسی کے راستے بھی بند ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز کا کرونا مثبت آیا ہے انہیں میڈیکل سہولیات فراہم کی جائیں۔ شریف فیملی کو سیاسی نشانہ بنایا گیا ہے۔ سیاسی انتقام میں بہو بیٹیوں کو عدالتوں میں بلایا گیا،ایسا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…