مری (این این آئی) مری میں ہوٹل عملے کی جانب سے سیاح کو زد و کوب کرنے کا معاملہ سامنے آگیا۔سیاح علی توقیر نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ فیصل آباد کا رہائشی ہے اور سیر و سیاحت کے لیے فیملی کے ہمراہمری پہنچا تھا۔انہوں نے کہاکہ زد و کوب سے مسافر بازو ٹوٹ گیا ہے اور ریسکیو عملے نےہسپتال منتقل کیا
، مقامی پولیس تعاون نہیں کررہی اور نہ ہی ہوٹل کے عملے کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔دوسری جانب میڈیکل رپورٹ کے بعد ہوٹل عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اْدھر سوشل میڈیا پر بھی سیاح اور فیملی پر زد و کوب کی ویڈیوتیزی سے وائرل ہوگئی ہے اور واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیاگیا۔