اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

طلبہ اور والدین کیلئے اہم خبر، سرکاری و نجی سکولزاور تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار، بچوں کو سکول بلوانے کا طریقہ کار بھی وضع کردیا گیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولز صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے جبکہ ایک بجے چھٹی ہوگی، آدھے بچے ایک روز اور آدھے اگلے روز بلوائے جائیں گے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے تعلیمی ادارے کھولنے کے طریقہ کار پر

تفصیلی ہدایات جاری کردیں۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکول کھولنے کے حوالے سے باقاعدہ شیڈول جاری کردیا‘ تمام سکولز ہفتے میں چھ روز کھلا کریں گے، سکولوں میں صبح کے وقت اسمبلی نہیں ہوا کرے گی اور نہ ہی کھیلیں کروائی جائیں گی۔سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سکول صبح ساڑھے سات سے دوپہر ایک بجے تک لگیں گے۔ سرکاری و نجی سکولز کے بچے آدھے ایک روز اور آدھے اگلے روز آئیں گے۔ ہدایات کے مطابق پہلا گروپ پیر،بدھ اور جمعہ کو سکول آئے گا جبکہ دوسرا گروپ منگل، جمعرات اور ہفتہ کے روز آیا کرے گا‘ مانٹیرنگ ٹیمیں ایس او پیز اور گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کروائیں گی۔ تعلیمی سال آدھا ہونے کی وجہ سے نصاب کو چالیس فیصد پڑھایا جائے گا۔ہدایات کے مطابق تمام سکول نئے جاری کردہ نصاب کے مطابق امتحانات اور ٹیسٹ تیار کریں گے۔ نوٹیفکیشن میں مڈل کلاسز کا آغاز 23 ستمبر سے اور پرائمری کلاسز کا آغاز یکم اکتوبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…