لاہور(این این آئی) لاہور سیالکوٹ موٹر وے واقعہ کی متاثرہ خاتون نے گرفتاری پیش کرنے والے وقار الحسن کی شناخت سے انکار کر دیا، پولیس نے ڈی این اے کیلئے سیمپل بھی لے لئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کی جانب سے سی آئی اے ماڈل ٹاؤن میں از خود گرفتاری دینے والے ملزم وقار کی تصویر اور فوٹیج واٹس ایپ کے ذریعے متاثرہ خاتون کو شناخت کے لیے بھجوائی تاہم خاتون
نے ملزم وقار کی شناخت سے انکار کر دیا۔خاتون کا کہنا ہے کہ وقار واقعے میں شامل نہیں تھا۔پولیس نے جیو فینسنگ کے بعد وقار الحسن کی تصویر بطور ملزم جاری کی تھی۔مزید بتایا گیا ہے کہ گرفتار پیش کرنے والے ملزم کے ڈی این اے کیلئے سیمپل لے لئے گئے ہیں جنہیں خاتون کے ڈی این اے سے میچ کیا جائے گا اور حقائق ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔