اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

خیبر پختونخوا سیر و تفریح کیلئے جانیوالے ہوشیار خبردار  ٹراؤٹ مچھلی کے شکار اور خرید و فروخت پر پابندی عائد

datetime 13  ستمبر‬‮  2020 |

پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا کی مشہور سیاحتی وادی کاغان میں ٹراؤٹ مچھلی کے شکار اور خرید و فروخت پر  2 سال کے لیے پابندی عائد کر دی گئی۔کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ایمل زمان کے مطابق بے دریغ شکار کی وجہ سے مقامی ٹراؤٹ معدوم ہو رہی ہے

اس لیے ہم اسے محفوظ بنا کر اسپورٹس ٹرافی فشنگ کے طور پر متعارف کروانا چاہتے ہیں۔ڈاکٹر ایمل زمان کے مطابق جب ٹراؤٹ کی تعداد زیادہ ہو گی تو ایک سیاحتی مرکز کے طور پر ہم یہاں ٹرافی فشنگ کا انعقاد کر سکیں گے۔کینیڈا اور اسکاٹ لینڈ میں ایسے لوگ ہیں جو اس کیلئے بہت رقم دیتے ہیں اور وہ ایسی جگہ جا کر مچھلی پکڑتے ہیں اور تصویر اتار کر اسے دوبارہ پانی میں چھوڑ دیتے ہیں۔دوسری جانب ٹراؤٹ پر پابندی سے بیسر اور ناران میں جھیلوں اور دریائے کنہار کی تازہ ٹراؤٹ فروخت کرنے والے ہوٹل اور ریستورانوں کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے۔ہوٹل مالکان کے مطابق پابندی کی وجہ سے ٹراؤٹ مچھلی دستیاب نہیں اور اب ہم گاہکوں کو دیسی ٹراؤٹ تو دے نہیں سکتے تو ہم فارمی ٹراؤٹ  دے رہے ہیں مگر سیاحوں کی مانگ ابھی تک دیسی ٹراؤٹ مچھلی ہی ہے۔ماہرین کے مطابق کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے نادر نسل کی مقامی ٹراؤٹ کو بچانے کے اقدامات دور رس نتائج کے حامل ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…