اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک میں کورونا کی غیر یقینی صورتحال، تعلیمی ادارے اور سکولز نہ کھولے جائیں

datetime 12  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے تعلیمی ادارے کھولنے کے حکومتی فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایک ٹوئٹ میں اپیل کی ہے کہ وفاق اور

صوبائی حکومت اسکول خصوصا پرائمری سیکشن کھولنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔انھوں نے کہا کہ بطور والد میں سمجھتا ہوں کہ کرونا وائرس کی وبا سے متعلق صورت حال تاحال غیر یقینی ہے۔مرتضی وہاب نے ٹوئٹ میں اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے بچے کرونا ایس او پیز پر عمل نہیں کر پائیں گے، اس لیے پرائمری اسکول کھولنے کے وفاقی و صوبائی فیصلوں پر نظر ثانی کی جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا تھا کہ ہفتے کی چھٹی ختم کر دی گئی ہے، اسکول اب 6 دن کھلیں گے، سعید غنی نے کہا ہم نے غیر معمولی حالات میں دوبارہ بچوں کو اسکول بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے، کرونا صورت حال میں تعلیم کے حوالے سے یہ مشکل فیصلہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…