اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

آپ کی محنت رنگ لائی، قوم کی بیٹی کے مجرم پکڑے گئے، ڈی این اے میچ ہونے پر ن لیگ نے کریڈٹ شریف برادران کو دیدیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سانحہ موٹروے کے مجرم کا پنجاب فارنزک سائنس لیبارٹری میں ڈی این اے میچ ہونے پر کہا ہے کہ تھینک یو نوازشریف اینڈ شہبازشریف، آپ کی محنت رنگ لائی، قوم کی بیٹی

کے مجرم پکڑے گئے۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ خادم اعلی شہبازشریف نے پاکستان کی پہلی جدید ترین فارنزک لیبارٹری بنانے کا کارنامہ انجام دیا،شہبازشریف کا قائم کردہ جدید ترین ادارہ جرم اور مجرموں کو شکنجے میں کس رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کی قائم کردہ پنجاب فارنزک سائنس لیبارٹری کو دنیا میں دوسری سب سے جدید اور قابل اعتبار لیبارٹری کا درجہ دیاگیا،اس لیبارٹری نے مجرموں کا ڈیٹا جمع کیا، جدید ترین نظام کی بدولت موٹر وے پر ظلم کرنے والے کا سراغ لگایا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں کئے گئے کام آج بول رہے ہیں، قوم کو انصاف دلارہے ہیں، آج یہ فارنزک لیب نہ ہوتی تو مجرم تک پہنچنا ممکن نہ ہوتا،نیب میں جرات ہے تو پنجاب فارنزک کے قیام پر بھی شہبازشریف پر مقدمہ بنادے؟،جدید آلات سے لیس پنجاب فارنزک پورے پاکستان میں اپنی نوعیت کی واحد اور منفرد لیبارٹری ہے،اس لیبارٹری نے دہشت گردوں کا پتہ لگانے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں بھی تاریخی کردار اد اکیا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…