اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ  بھرتی کئے گئے ملامین کی سپورٹس بورڈ میں تعیناتیاں غیر قانونی قرار

datetime 12  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے بھرتی کئے گئے ملامین کی سپورٹس بورڈ میں تعیناتیاں غیر قانونی قرار دے دیں ۔ ہفتہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ۔ ہائی کورٹ نے کہاکہ

سپورٹس بورڈ میں بھرتیوں یا تعیناتیوں کا اختیار وزارت بین الصوبائی رابطہ کے پاس نہیں۔ ہائی کورٹ نے سپورٹس بورڈ کو وزارت کی جانب سے تعینات کئے گئے گریڈ ایک سے انیس تک کے 10 ملازمین فارغ کرنے کا حکم دیا ۔ عدالت نے کہاکہ ملازمین کو پہلے بین الصوبائی رابطہ وزارت نے بھرتی کیا، بعد میں سپورٹس بورڈ میں تعینات کردیا، ملازمین کی ابتدائی بھرتی بھی میرٹ پر تھی یا نہیں یہ معاملہ بھی تحقیق طلب ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ ملازمین کی سپورٹس بورڈ سے فارغ ہونے کے بعد قانونی حیثیت کیا ہو گی یہ وفاقی حکومت فیصلہ کرے، میرٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، سفارش پر بھرتیوں کے کلچر کو ختم کرنا ہی ہو گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ غیر قانونی بھرتیاں ہی اداروں کو کمزور کرتی اور کرپشن کی راہ ہموار کرتی ہیں، غیر قانونی بھرتیاں عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ سپورٹس بورڈ کا کام پاکستانی نوجوانوں کو عالمی سطح پر اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…