ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

پنجاب پولیس کی سنگین غفلت موٹر وے واقعے کا ملزم ماضی میں کیسے بار بار بچتا رہا ؟ ملزم کے ریکار ڈ نے بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تفتیشی اداروں نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کے ایک ملزم کا سراغ لگا لیا ہے۔ جس کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزم جس کا نام صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے کا تعلق جنوبی پنجاب کے علاقہ بہاولنگر سے ہے ،ملزم کے بارے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ عادی مجرم ہے۔ جس نے سال 2013 ء میں بہاولپور میں ایک ماں بیٹی کے ساتھ بدفعلی کی تھی۔ جس کا مقدمہ بہاولپور کے مقامی تھانے میں درج ہے جبکہ ملزم 2013ء میں واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ جسے 2020ء میں بھی پولیس گرفتار نہ کرسکی۔ جبکہ مذکورہ ملزم 2013 سے بہاولنگر پولیس کو مطلوب ہے۔ ذر ائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی ادارے مذکورہ ملزم تک ملزم کے حوالے سے حاصل کئے گئے تین نمونہ جات کے ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ملزم تک پہنچے ہیں۔ یہ نمونے متاثرہ خاتون کی کار کا شیشہ توڑتے وقت کار کے دروازے سے لگے خون سمیت متاثرہ خاتون کے کپڑوں سے حاصل کئے گئے تھے۔ جن کے فرانزک ٹیسٹ کے بعد حاصل کئے گئے نمونہ ملزم کی 2013ء کی فرانزک رپورٹ سے میچ کرگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے ریکارڈ سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملزم سیریل مجرم ہے لیکن پنجاب پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کی بجائے اس کا کیس پولیس کی پرانی فائلوں میں دباتی رہی۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہے جبکہ آئی جی پولیس

پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ پولیس نے تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا اور نہ ہی کوئی تاحال پیش رفت ہوئی ہے۔ میڈیا حقائق کے منافی خبریں دے رہا ہے جبکہ وہ خود اس کیس کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کیس کا جیسے ہی کوئی سراغ ملے گا وہ سب سے پہلے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…