بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

واقعے سے 5 منٹ قبل مخالف سمت سے ٹرک آیا ، ایک شخص اتر کر خاتون کی گاڑی کے پاس آیا،پولیس کے اہم انکشافات کے بعد موٹروے متاثرہ خاتون کیس کی تحقیقات میں نیا موڑ آ گیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)موٹروے سانحہ، کیس کی تحقیقات میں نئے موڑ میں داخل۔ تفصیلات کے مطابق خاتون نے گاڑی کا پیٹرول ختم ہونے کی وجہ سے سڑک پر کھڑی دی ، مخالف سمت سے آنے والا ٹرک متبادل سائٹ پر آکر رک گیا اس میں ایک شخص نیچے اتر اور روڈ پھلانگ کر گاڑی کے پاس آیا ، اس نے شیشہ کھٹکٹا کر وجہ پوچھی تو خاتون نے دروازہ اور شیشہ نہیں کھولا بلکہ

اشاروں سے سمجھایا کہ پیٹرول ختم ہو گیا ہے ۔ ٹرک والے شخص نے خاتون کی گاڑی کا بونٹ بھی اٹھایااسی دوران خاتون نے موبائل سے ٹرک کی تصویر بنا لی ۔ تاہم تصویر سے ٹرک کا نمبر واضح نہی ہو سکا ۔ ٹرک سے اترنے والا شخص واپس چلا گیا اور ٹرک روانہ ہو گیا ، اس کے جانے کے ٹھیک پانچ سے 10منٹ کے دوران یہ واقع رونما ہوا ، دو ملزمان آئے انہوں نے گاڑی کا شیشہ توڑ دیا ۔ تحقیقاتی ٹیم کو عملے سمیت ٹرک کی بھی تلاش مطلوب ہے ۔ قبل ازیں نجی چینل پبلک ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ موٹر وے کیس میں اب تک 2100 سے زائد مشتبہ ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں اور ان کی تصاویر بھی متاثر ہ خاتون کو دکھائی گئی ہیں تاہم متاثرہ اور اس کے اہلخانہ کا کہناہے کہ وہ اس حالت میں نہیں کہ بیان ریکارڈ کراسکیں یا کچھ تعاون کریں۔ قبل ازیں ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کا کہنا ہے کہ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ ابھی وہ اس پوزیشن میں نہیں ، مناسب وقت پر بیان ریکارڈ کرلیں گے ۔یاد رہے کہ پولیس حکام نے باضابطہ طورپر اب تک صرف 12 مشتبہ افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)نے سی سی پی او لاہور کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا، ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن )مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا موٹر وے پر اندوہناک واقعہ رونما ہوا، واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، محافظ مجرموں کی حفاظت، معصوموں پر

الزام لگاتے ہیں، سی سی پی او کہتے ہیں خاتون رات کو باہر کیوں نکلی؟ سی سی پی او خاتون نے پٹرول چیک کیوں نہیں کیا ؟ سی سی پی او کہتے ہیں حیران ہوں خاتون ڈرائیور کیساتھ کیوں نہیں تھی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا سی سی پی او اس بات پر حیران نہیں کہ پولیس موقع پر کیوں نہیں پہنچی، پولیس اس بات پر الجھی رہی کہ کس کی حدود ہے، وزیراعظم اور پوری ریاست کی خاموشی ظلم ہے۔

سی سی پی او لاہور کا بیان مجرموں کا ساتھ دے رہا ہے، سی سی پی او کا بیان تحقیقات پر اثرانداز ہو رہا ہے، سی سی پی او کہتے ہیں خاتون فرانس سمجھ کر نکلی، سی سی پی او کہتے ہیں فرانس میں خواتین محفوظ ہیں۔انہوںنے کہاکہ مشیر داخلہ سی سی پی او کے بیان کا دفاع کر رہے ہیں۔ سی سی پی او نے وضاحت دیتے ہوئے کہا میرے بیان کا غلط مطلب لیا گیا، سی سی پی او صاحب! اس ماں کے ساتھ 3 بچے تھے، حفاظت آپ کی ذمہ داری تھی، لاڈلے نے سی سی پی او کو رکھنے کیلئے آئی جی پنجاب کو تبدیل کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…