ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

سینئر صحافی فریحہ ادریس کی متاثرہ خاتون سے بات چیت تہلکہ خیز انکشاف نے موٹر وے کیس کا رخ ہی موڑ دیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی فریحہ ادریس نے موٹر وے کیس کی متاثرہ خاتون سے بات چیت کی ہے ، نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ فیملی اس وقت شدید صدمے میں ہے ، میری ان سے بڑی مشکل سے گفتگو ہو پائی ہے۔

ان کی پرائیویسی بھی اہم ہے ، خاتون کے بچے چھوٹے ہیں ، یہ خوشی کی بات ہے کہ متاثرہ خاتون کیساتھ سارا پاکستان کھڑا ہے ، اس واقعے میں خاتون کا کوئی قصو ر نہیں ہے ، فریحہ ادریس نے متاثرہ خاتون سے ہونیوالی گفتگو سے متعلق بتایا کہ خاتون اپنے فیملی فرینڈز کے ہاں گئی ہوئی تھیں، لاہور،گوجرانوالہ موٹر وے کے ذریعے بمشکل سفر تیس ، چالیس منٹس کا ہے ، فیملی نے انہیں کہا بھی کہ فجر کے بعد چلی جانا ، ابھی نہ جائو، لیکن اس نے سمجھا کہ وہ پہلے بھی اس روٹ پر سفر کرچکی ہیں انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا،کبھی ذہن میں یہ بات نہیں آئی تھی ، مسئلہ پٹرول ختم ہونے سے پیدا ہوا، خاتون پڑھی لکھی ہیں انہوں نے پہلے سوچا وہاں فون کریں جہاں وہ رکی ہوئی تھیں ، پھر انہوں نے سوچا کہ ان کے والد دل کے مریض ہیں ، اس لئے انہیں تنگ نہ کیا جائے ، انہوں نے موٹر وے پولیس کو تفصیلات بتائیں کہ ان کی گاڑی کا پٹرول ختم ہوگیا ہے ،ان کے ساتھ بچے ہیں ، گاڑی کو اندر سے لاک کرلیا ہے اور لوکیشن بھی بتائی ، مجھے خدشہ ہے کہ ان کی تفصیلات لیک کی گئی ہیں کیونکہ پولیس بھی نہیں پہنچی ، سب سے پہلے ڈولفن فورس پہنچی ، خاتون ان سے بھی بات نہیں کرنا چاہتی تھیں لیکن جوانوں نے انہیں بتایا کہ وہ ڈولفن فورس کے اہلکار ہیں، پریشان ہونے کی ضرورنہیں ، فریحہ ادریس نے کہا  کہ ملزموں کو بہرحال گرفتار ہونا چاہئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…