ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

’’سب سے پہلے پاکستان ، پاکستان زندہ باد ‘‘ امریکی بلاگر سنتھیارچی نے رحمان ملک سے متعلق بھی اہم اعلان کر دیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) امریکی خاتون سنتھیا رچی نے کہا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان ، پاکستا زندہ باد ۔جمعہ کو سنتھیا رچی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سب سے پہلے پاکستان،پاکستان زندہ باد ، ہم ہم انصاف لینے سپریم کورٹ آئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں

خاموش نہیں رہی تھی،جس دن واقعہ ہوا اسی روز میں نے شکایت درج کرائی تھی۔ انہوںنے کہاکہ میں نے آئی ایس پی آر سمیت کسی پاکستان ادارے کیساتھ کام نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ سیف الملوک آسیہ بی بی کیس کے وکیل رہ چکے۔ انہوںنے کہاکہ یہ ایک غلط فہمی ہے کہ میں اتنے سال خاموش رہی ،رحمان ملک کے خلاف ایف بی آئی، امریکی ایمبیسی کو مطلع کیا،جب بات آپ کے خاندان کی ہو تو اس کی حفاظت کیلئے اقدامات کرنا پڑتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قانون نافذکرنے والے ادارے خواتین کا تحفظ یقینی بنائیں۔ انہوںنے کہاکہ خواتین کیساتھ غیر مناسب رویہ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سخت سزا دینی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ مرد،عورت یا خواجہ سرا سب کے حقوق یکساں ہیں۔ وکیل سیف الملوک نے کہاکہ وکالت نامہ جمع کرانے آئے تھے،انتظار ہے کہ عدالت کب کیس کی سماعت کرتی ہے،ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع ہے،ہراسگی کے معاملے میں ایف آئی آر درج ضرور ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ رحمان ملک نے میرے موکل کیخلاف اپنے عہدے کا استعمال کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…