پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

کھائی میں اتر کر خاتون کے پاس گئے تومتاثرہ خاتون نے بچوں کو حصار میں لیا ہوا تھا‘ ڈولفن اہلکار جب قریب گئے تو خاتون نے کیا کہہ کر پکار ا؟ آنکھیں نم کر دینے والی تفصیلات

datetime 11  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی)موٹروے پر متاثرہ خاتون کی مدد کے لئے پہنچنے والی ڈولفن فورس کے اہلکار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کھائی میں اتر کر خاتون کے پاس گئے متاثرہ خاتون نے بچوں کو حصار میں لیا ہوا تھا ۔جائے وقوعہ پر پہنچنے والے ڈولفن فورس کے اہلکار علی عباس نے بتایا کہ 2 بجکر 49 منٹ پر 15 پر کال موصول ہوئی تھی، موقع پر پہنچے تو گاڑی کا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا

اور اس میں کوئی نہیں تھا۔اہلکار نے بتایا کہ کالر کی تلاش کرنے کے لئے لائٹ جلائی تو بچے کا جوتا نظر آیا، کھائی اترے تو دوسرا جوتا نظر آیا جس پر ہمیں معاملہ مشکوک معلوم ہوا۔علی عباس نے بتایا کہ اندھیرا بہت تھا جس کے باعث کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ڈولفن فورس اہلکار نے بتایا کہ جھاڑیوں کی طرف گئے تو آواز آئی، جس پر ہم نے آواز لگائی تو خاتون نے بھائی کہہ کر پکارا، قریب جاکر دیکھا تو متاثرہ خاتون نے بچوں کو حصار میں لیا ہوا تھا جس کے بعد معلوم ہوا کہ 15 پر کال کرنے والا کوئی راہگیر تھا جو جاچکا تھا۔15 پر کال کرنے والے واقعے کے عینی شاہد خالد مسعود نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماموں کو چھوڑ کر واپس آرہا تھا تو مجھے گاڑی نظر آئی، گاڑی کے قریب خاتون اور ان کے ساتھ ایک شخص موجود تھا جس نے خاتون کو بازو سے پکڑکر تھپڑ مار ا اور دوسری طرف لے جانے لگا۔خالد مسعود کا کہنا تھا کہ ایسا لگا کہ خاتون مدد مانگنے کے لیے سڑک پر آئیں لیکن ایک شخص دست درازی کررہا تھا، پولیس کو آگاہ کرکے گھر چلا گیا، صبح خبر دیکھی تو انتہائی دکھ ہوا۔عینی شاہد کا کہنا تھا کہ واقعہ لنک روڈ پر ہوا جو آگے جاکر موٹروے سے ملتا ہے، رات کے وقت مذکورہ سڑک سنسان ہوتی ہے جبکہ دن کے اوقات میں ٹریفک ہوتا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…