پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

کلبھوشن جادیو کیس میں بھارتی دبائو پر قانون تبدیل نہیں کریں گے،بھارت کو پاکستانی عدالتوں سے ہی تعاون کرنا ہو گا،پاکستان کا واشگاف الفاظ میں پیغام

datetime 11  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل اپنی عالمی ذمہ داری سے راہِ فرار اختیار کئے ہوئے ہے اور اس کی پالیسیاں چین اور پاکستان سمیت تمام ہمسایوں کے لیے خطرہ ہیں، کلبھوشن معاملے پر بھارت کا جواب موصول ہوگیا ہے ، بد قسمتی سے بھارت آج بھی اپنے پرانے موقف پر قائم ہے ،کلبھوشن جادیو کیس میں بھارتی دبائہ پر قانون تبدیل نہیں کریں گے،بھارت کو

پاکستانی عدالتوں سے ہی تعاون کرنا ہو گا،بھارت کی جانب سے کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جا رہا ہے، شہری آبادیوں پر اسلحے کا استعمال عالمی و انسانی حقوق کی صریحاًخلاف ورزی ہے۔ جمعرات کو ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ کلبھوشن یادیو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق بھارت سے رابطہ کیا تھا ، بھارت کی جانب سے جواب موصول ہو گیا ہے ،بد قسمتی سے بھارت آج بھی اپنے پرانے موقف پر قائم ہے اس کا کہنا ہے بغیر سیکورٹی اور کیمرے کے کبھوشن یادیو کے ساتھ ملاقات کی اجازت دی جائے۔ افغان قیادت کی جانب سے ڈیورنڈ لائن کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ افغان قیادت کو ایسے بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے ، ڈیورنڈ لائن کا مسئلہ حل ہو چکا ہے ، اس پر ہمارا بڑا واضح ہے، اب یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ نان ایشو ہے ،اس ہوا دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ترجمان نے کہاکہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جا رہا ہے، شہری آبادیوں پر اسلحے کا استعمال عالمی و انسانی حقوق کی صریحاًخلاف ورزی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی لاک ڈاؤن کو گزشتہ روز400 دن مکمل ہوگئے۔ انہوںنے کہاکہ دنیا بھر سے کشمیر کی صورتحال کی مذمت کی جارہی ہے، مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی متعدد قراردادیں بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ

کشمیریوں کو ان کی امنگوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہئے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی افواج ایل او سی پر بھی مسلسل فائرنگ کر رہی ہیں، بھارتی افواج رواں سال ایل او سی پر 2 ہزار سے زائد مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کرچکی ہیں، گزشتہ روز بھی امن کا دشمن بھارت جارحیت سے باز نہ آیا اور ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے سول آبادی کو

نشانہ بنایا، جس میں تین معصوم شہری زخمی اور پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوا تھا، بھارت مسلسل اپنی عالمی ذمہ داری سے راہِ فرار اختیار کئے ہوئے ہے اور بھارتی پالیسیاں چین اور پاکستان سمیت تمام ہمسایوں کیلئے خطرہ ہیں۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ کلبھوشن جادیو کیس میں بھارتی دبائہ پر قانون تبدیل نہیں کریں گے،بھارت کو پاکستانی عدالتوں سے ہی تعاون کرنا ہو گا۔ ترجمان نے کہا

کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف کے پاکستان کے حوالے سے اشتعال انگیز بیان کی بحرپور مذمت کرتا ہے،۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی افواج اپنی جیو پولیٹیکل غلطیوں سے کچھ بھی سیکھنے کی بجاے دھمکی آمیز بیاتات دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جنرل راوت بے بنیاد الزامات عائد کرنے کی بجائے اپنے فرائض پر توجہ دیں،پاکستان اور چین

تمام موسموں میں تزایراتی شراکت دار ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے سیز فائر خلاف ورزی پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ترجمان نے کہاکہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کی گئیچارلی ہیبڈو کی مکروہ جسارت کا معاملہ فرانس کی حکومت کیساتھ اٹھایا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…