بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

موٹر وے سانحہ، متاثرہ خاتون فرانس کی رہائشی ہے، پاکستان کو بھی فرانس جیسا محفوظ ملک سمجھ کر رات گئے سفر کو نکل پڑیں، میری خاتون بارے بات کا مقصد یہ تھا، سی سی پی او لاہور کھل کر بول پڑے

datetime 10  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور( مانیٹرنگ +این این آئی) موٹروے سانحہ کی میڈیکل رپورٹ میں خاتون کی عصمت دری ثابت ہو گئی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے بتایا ہے کہ متاثرہ خاتون کے سیمپل بھجوائے گئے تھے اور میڈیکل رپورٹ میں اس کی عصمت دری کی تصدیق ہو گئی ہے۔سی سی پی او عمر شیخ کے مطابق خاتون کی فیملی اور خاوند فرانس میں رہتے ہیں اس لئے

ان کے ذہن میں وہاں کی صورتحال تھی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور نے کہا کہ خاتون فرانس کی رہائشی ہیں اسی وجہ سے وہ پاکستان کو بھی فرانس جیسا محفوظ ملک سمجھ کر رات گئے سفر کے لئے نکل پڑیں، انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میری بات کا مقصد ہر گز خاتون کو مورد الزام ٹھہرانا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خواتین کو صرف خبردار کرنا چاہتے تھے کہ ہمارا معاشرہ محفوظ نہیں ہے، اسی لئے بچیوں اور خواتین کو زیادہ احتیاط کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور درج ذیل بیان کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں اور انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے کہا کہ خاتون رات ساڑھے 12 بجے گوجرانوالہ جانے کیلئے نکلی، خاتون کو گھر سے نکلتے وقت کم ازکم گاڑی میں پٹرول چیک کرنا چاہیے تھا، خاتون نے 15 پر کال کرنے کی بجائے اپنے بھائی کو فون کر کے اطلاع دی، خاتون کے بھائی نے 130 پر موٹروے پولیس کو فون کر کے کہا کہ اپنی موبائل بھجوائیں۔سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے کہا کہ جس جگہ یہ واقعہ ہوا وہاں 5 کلومیٹر کے علاقے میں 3 گائوں ہیں، ملزمان کے گاڑی کا شیشہ توڑنے سے خون نکلا جس کی وجہ سے ہمارے پاس خون کا نمونہ موجود ہے، تحقیقات میں رورل اور اربن پولیس کی جدید تکنیک کا استعمال کیا جا رہا ہے، اطلاع ملتے ہی تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…