پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

واپڈا کو 75ارب روپے کی آمدنی ، قومی خزانے کو کتنے 100 ارب کی بچت ہوئی؟ تربیلا فور پن بجلی گھر نے بڑا سنگ میل بھی عبور کر لیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)تربیلا فور پن بجلی گھر نے نیشنل گرڈ کو 10 ارب یونٹ پن بجلی مہیا کرنے کا اہم ہدف حاصل کر لیا۔ پن بجلی گھر 2018 میں اپنے پیداواری عمل کے آغاز سے گزشتہ رات تک نیشنل گرڈ کو 10 ارب 2 کروڑ 10 لاکھ یونٹ بجلی مہیا کر چکا ہے۔

تربیلا فور پن بجلی گھر سے اب تک کی پیداوار سے واپڈا کو 75 ارب روپے کی آمدنی ہوئی جبکہ قومی خزانے کو تقریباً ایک سو ارب روپے کی بچت ہوئی، کیونکہ اتنی بجلی مہنگے تھرمل ذرائع سے پیدا کی جاتی تو قومی خزانے کو اضافی ایک سو ارب روپے خرچ کرنا پڑتے۔ ایک ہزار 410میگاواٹ پیداواری صلاحیت کا تربیلا فور پن بجلی گھر ملک میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ، اقتصادی استحکام اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔منصوبہ تربیلا ڈیم کی سرنگ نمبر4پر تعمیر کیا گیا ہے اِس کے تین پیداواری یونٹ ہیں۔ ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت 470میگاواٹ ہے۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اِس منصوبے کی تعمیر کے لئے فنڈز مہیا کرنے والے عالمی بنک نے تربیلا فورتھ کو واپڈا کا فلیگ شپ پراجیکٹ قرار دیا ہے۔ منصوبے کے پہلے یونٹ سے بجلی کی پیداوارفروری 2018 میں شروع ہوئی جبکہ باقی دو یونٹ مرحلہ وار 2018 کے وسط میں مکمل ہوئے۔ تربیلا فور پن بجلی گھر سے ہر سال 30 ارب روپے کی آمدنی کاتخمینہ لگایا گیا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…