جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

کراچی پر اگر سیاست ہی رہی تو پی پی اور پی ٹی آئی  دونوں کو جوتے پڑیں گے،اسد عمرنے خبر دار کردیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی سے متعلق اگر بات صرف سیاست اور پریس کانفرنسز تک رہی توپیپلز پارٹی، پی ٹی آئی دونوں کو کراچی کے عوام سے جوتے پڑیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کراچی کے معاملے پر

فضول بحث شروع ہو چکی ہے تاہم یہ بات کوئی نہیں پوچھ رہا کہ کراچی میں کام کب شروع کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مان لیتے ہیں سندھ حکومت کے 750 ارب ہیں لیکن کام کب شروع کر رہے بیں، کراچی انتظار کر رہا ہے،  اگر بات صرف سیاست اور پریس کانفرنسز تک رہی توپیپلز پارٹی، پی ٹی آئی دونوں کوکراچی کیعوام سے جوتے پڑیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کو صرف باتیں کرکے ٹرک کی بتی کے پیچھے نہ لگایا جائے، ہم نے وزیر اعلی سندھ کو خط لکھا ہے کہ کے فور کو وفاق کے حوالے کریں۔ایک صحافی نے اسد عمر سے سوال کیا کہ کراچی میں جن منصوبوں کی بات ہو رہی ہے یہ تو پرانے ہیں، اس  پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پرانے باتوں کی حد تک ہیں، پرانے ہیں تو کوئی ایک منصوبہ دکھا کہاں ہے کے سی آر؟ کہاں ہے کے فور؟ انہوں نے کہا کہ اب سیاسی بیان بازی اور ڈرامے بازی نہیں چلے گی، کراچی انتظار کر رہا ہے کہ کام شروع کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…