پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

اپنی اہلیہ کو مرتا ہوا چھوڑ کر عدالت کے حکم پر سرجھکانے والے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا حکم افسوسناک ہے’شہبازشریف کا شدید ردعمل

datetime 9  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے توشہ خانہ کیس میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ اپنی اہلیہ کو مرتا ہوا چھوڑ کر عدالت کے حکم پر سرجھکانے والے نواز شریف کے بارے میں یہ حکم افسوسناک ہے۔پاکستان کو

جوہری قوت بنانے والے تین دفعہ کے منتخب وزیراعظم کے بارے میں یہ حکم سن کرعوام کو دلی دکھ ہوا ہے ۔نوازشریف نے وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی ہمیشہ قانون، عدالت اور احتساب کا سامنا کیا ،نوازشریف نے سپریم کورٹ کو خط لکھ کر خود کو احتساب کے لئے پیش کیا تھا۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے اپنے طرز عمل سے ہمیشہ قانون کی حکمرانی اور اس کے سامنے سب کے برابر ہونے کو عملا ثابت کیا۔جیسے ہی محمد نواز شریف کو ڈاکٹرز اجازت دیں گے، وہ قانون کے سامنے پیش ہو جائیں گے۔ نوازشریف کی زندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وہ علاج مکمل ہوتے ہی وطن واپس آئیں گے۔ملک کو ایٹمی قوت بنانے، موٹر ویز کا جال بچھانے والے نواز شریف کے ساتھ یہ رویہ افسوسناک ہے۔دہشت گردی سے نجات اور ملک کو روشن کرنے والے قائد کی پزیرائی کے بجائے اس نوع کا سلوک تاریخ کا سیاہ باب کہلائے گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…