اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نئے آئی جی پنجاب انعام غنی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد کی جانب سے نئے تعینات ہونے والے آئی جی پنجاب انعام غنی کی تعیناتی کیخلاف درخواست لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دی ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شعیب دستگیر کی جگہ نئے آئی کی
تعیناتی ن لیگ کےکارکنان کیخلاف انتقامی کاروائی کی وجہ سے کی گئی ہے ۔ عدالت سے استدعا ہے وہ اس تعیناتی کو کالعدم قرار دے ۔ دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب تعینات ہونے والے انعام غنی کا شمارپاکستان پولیس سروس کے انتہائی پروفیشنل، قابل ، ایماندار اور فرض شناس پولیس افسران میں ہوتا ہے ۔ انعام غنی ان دنوںایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے جبکہ وہ اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں ۔ آئی جی پنجاب، انعام غنی کا تعلق خیبر پختواہ کے ضلع مالاکنڈ سے ہے انہوں نے 1989میں بطوراے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی ۔ انکا تعلق سترہویں کامن سے ہے۔انہوںنے ایم اے پولیٹیکل سائنس، ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں ۔کیرئیر کے آغاز میں انعام غنی نے CSAاورنیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں خدمات سر انجام دیںجس کے بعد اے ایس پی (UT)، اے ڈی او ایف سی ، اے ایس پی پیپلزکالونی فیصل آباد،اے ایس پی سٹی فیصل آباد،اے ایس پی نواں کوٹ، لاہور کے عہدوں پر فرائض سر انجام دئیے جس کے بعد انہوں نے یو این مشن پرموزمبیق میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے خدمات سر انجام دیں ۔ وطن واپسی پر انعام غنی نے بطور ایس پی سائٹ ڈویژن ویسٹ کراچی ، ڈی پی او ہری پور، ڈی پی او کرک ، ڈی پی او صوابی، ڈی پی او مانسہرہ، ڈی پی او چارسدہ،
ایس ایس پی آپریشنز پشاور، ایس پی ہیڈ کوارٹر اسلام آباداورایس ایس پی سیکیورٹی اسلام آبادکے عہدوں پر فرائض سر انجام دئیے۔اس کے علاوہ انہوں نے ڈائریکٹر ایف آئی اے (این ڈبلیو ایف پی) ، ڈائریکٹر ایف آئی اے ایڈمن (ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد)، ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ، ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد، ڈائریکٹر ایف آئی اے خیبر پختوانخواہ ، کمانڈنٹ ایف آئی اے اکیڈمی ، ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد،
ڈائریکٹنگ اسٹاف نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی بی اسلام آبادکے عہدوں پر فرائض سر انجام دئیے۔ ایڈیشنل آئی جی پروموشن کے بعد انعام غنی نے بطور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سی پی او لاہور کے عہدے پر تعینات رہے جبکہ کچھ عرصہ قبل انہیں بطور ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا جہاں وہ اپنے فرائض ادا کرر ہے تھے۔
انعام غنی نے آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی امریکہ،قونصلر لیبر اینڈ کمیونٹی ویلفیئر ایمبیسی آف پاکستان کویت میں بھی وطن عزیز کی نمائندگی کرتے ہوئے فرائض سر انجام دئیے۔ اپنے طویل کیرئیر کے دوران انعام غنی نے ملنے والی ہر ذمہ داری کو بھرپور لگن ، محنت اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کیا۔انعام غنی کو خیبر پختونخواہ ،پنجاب ، ایف آئی اے سمیت بیرون ملک بھی
انتہائی اہم عہدوں پر پیشہ ورانہ فرائض ادا کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے ۔انہوں نے پیشہ ورانہ کیرئیر کے دوران تفویض ہونے والی ہر ذمہ داری کو بھرپور لگن ، محنت اور فرض شناسی سے ادا کرکے اپنی مہارت کا عملی ثبوت پیش کیاہے اور انکا شمار پنجاب پولیس کے نہایت پروفیشنل ، منجھے ہوئے اور تجربہ کار بہترین افسران میں ہوتا ہے